حضور صدر الشریعہ کی فقہی بصیرت❣️
راقم الحروف: محمد ثمیر احمد
--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
”فقہ“اسلام کا وہ عظیم علم ہے جو انسان کو زندگی کے ہر گوشے میں شریعت کی روشنی فراہم کرتا ہے۔ یہ علم محض ظاہری احکام تک محدود نہیں بلکہ انسان کی دینی اخلاقی اور معاشرتی زندگی کا مکمل ضابطہ ہے۔ بر صغیر ”ہند“ میں جن اکابر علماے اہل سنت نے فقہ حنفی کی خدمت انجام دی ان میں صدر الشریعہ بدر الطریقہ علامہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ کا نام نہایت درخشاں ہے آپ کی فقہی بصیرت علمی فقاہت اور اصلاحی شعور نے امت مسلمہ کو شریعت کی راہوں پر گامزن کرنے میں بے مثال کردار ادا کیا۔
حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ امام اہل سنت اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمہ کے مایا ناز شاگرد تھے آپ نے کم عمری ہی میں علوم دینیہ میں کمال حاصل کر لیا تھا قران و حدیث۔اصول فقہ۔منطق۔نحو۔بلاغت اور دیگر اسلامی علوم میں آپ کی گہری دسترس تھی۔ آپ نے اپنی زندگی کو علم دین کے فروغ۔ تعلیم و تدریس اور فتوی نویسی کے لیے وقف کر دیا۔ وجہ یہ ہے کہ اپ کے فتاوی تصانیف اول علمی خدمات آج اہل علم کے لیے رہنمائی کا سر چشمہ ہے۔۔۔
فقہی میدان میں آپ کی سب سے بڑی خدمت ”بہار شریعت“ ہے جو اردو زبان میں فقہ حنفی کی جامع ترین کتاب مانی جاتی ہے آپ نے پیچیدہ مسائل کو اتنے آسان انداز میں بیان کیا کہ ایک عام مسلمان بھی شریعت کے احکام و مسائل سمجھ سکے اور ان پر عمل پیرا ہو سکے۔
حضور صدر شریعہ علیہ الرحمہ کی فقہی بصیرت کا سب سے نمایاں پہلو دلائل کی مضبوطی اور تعبیر کی سادگی ہے آپ نے ہمیشہ قران و سنت اقوال ائمہ اور اجماع امت کی بنیاد پر فیصلے فرمائے
حضور کی فقہی بصیرت محض علمی کمال نہیں بلکہ روحانی بصیرت بھی تھی آپ کے ذریعے لاکھوں مسلمانوں کو دین کی سادہ اور صحیح راہ نصیب ہوئی بے شک آپ کی علمی و فقہی خدمات امت مسلمہ کے لیے سرمایۂ افتخار ہے اور آپ کا فیضان تا قیامت جاری رہے گا۔۔۔
اللہ تبارک و تعالی آپ کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں بھی شریعت کی سمجھ عطا فرمایا۔ (امین)
-----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
مزید پڑھیں 👇🏻

