بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خوش آمدید

Sada e Qalb
The voice of our heart
آپ کی آمد ہمارے لیے باعث مسرت ہے
Sada e Qalb
The Voice of our heart

Sada E Qalb

صداۓ قلب
✦ مؤسس: محمد کونین الصدیقی المصباحی ✦
کسی اچھی اور معیاری تحریر کا مطالعہ انسان سے انسانیت تک کا ایک مکمل سفر ہے، ذوقِ مطالعہ اور شوقِ تحریر انسانی فکرونظرکو معراج کی آخری سرحد تک پہنچانے کا مؤثر ترین ذریعہ ہے،آئیں مطالعے کے اس سفر میں قدم قدم ساتھ چلتے ہیں۔

مسلمانوں کے زوال کی منصوبہ بندی | محمد کونین صدیقی مصباحی


مسلمانوں کے زوال کی منصوبہ بندی


از قلم: محمد کونین صدیقی مصباحی


عہد جدید میں غیر مسلم اور غیر مذہبی افراد اپنی نئی ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم میں اس قدر ماہر ہیں جو ناقابل بیان ہے، ان کی پوری جماعت اپنے اسی حربے سے مسلم کمیونٹی کو راہ راست سے غافل کرکے تعلیمات اسلام سے کوسوں دور کرنے کی مکمل سازشوں میں ہیں، یہی وجہ ہے کہ ماڈرن زمانے کا رنگ ڈھنگ دے کر زہریلے ذرائع کی اختراعات کرکے فضولیات کی لت لگا کر ان کو مذہب اسلام کی محبت و عقیدت سے عاری کر رہے ہیں اور مسلم حضرات حرام کاموں کے مرتکب بھی ہو رہے ہیں۔

خواہ اسمارٹ فون میں انسٹاگرام، یوٹیوب، فیسبوک، ٹیوٹر، لنکڈ وغیرہ شوشل میڈیا میں برہنہ عورتوں کی تصاویر، ویڈیوز اور گانا گانا اور سننا، یا معاملات میں بینک سے لون لینا حرام کاروباری صنعت کے شیئر خریدنا، ٹریڈنگ کرنا اور بَنیا، بینک اور سنار سے انٹریسٹ کے ساتھ بیع و شرا کرنا، غرض کے بہت سے ایسے معاملات ہیں جن میں ہم سب اس درجہ آلودہ ہو چکے ہیں جس سے اس شریر ٹریپ سے نکلنا بھی ناممکن سا ہو گیا ہے۔

پرانی اشیا میں نیا تیگ اور مارڈن لیبل دے کر برائی کو برا جاننے سے بھی ہماری توجہ مبذول کر لی گئی ہے، اس کی بہت سی مثالیں ہیں جیسے: زنا کو کیزول ریلیشن شپ، شراب نوشی کو شیمپین وغیرہ کا نام دے کر حکم شرع کی تبدیلی چاہتے ہیں اور یہ کوئی نادانستہ غلط فہمی نہیں ہے، بلکہ عالمی جہت سے مسلمانوں کے خلاف سازشیں کیریٹ کی جاتی رہی ہیں، کیوں کہ یہ دشمنان اسلام بہت خوب جانتے ہیں کہ ہم مسلمانوں کی زوال اور پسماندگی کے لیے ساری دنیا ایک ساتھ ہو جائیں تب بھی کچھ بگاڑ نہیں سکتے یہ اسی وقت ممکن العمل ہوگا جب مسلمانوں میں ایمان کی حلاوت باقی نہ رہے، حُبّ نبی ﷺ کی چاشنی باقی نہ رہے، حرام کاموں میں زبردست طریقے سے ملوث کیا جائے اور بے پردگی اس قدر بڑھا دی جائے کہ کوئی ماں صلاح الدین ایوبی اور محمد فاتحِ قسطنطنیہ جیسی اولاد پیدا ہی نہ کر سکے اور مردوں کو ممنوعات و خواہشات کا اسیر بنا دیا جائے، کہ ان کے مادۂ منویہ میں بھی وہ قوت نہیں رہے گی کہ کوئی اورنگزیب عالمگیر اور مجدد الف ثانی کی نظیر جَن سکے۔

اگر مسلمانوں میں ایمان کی حرارت اور عشق نبی کی تڑپ رہے گی تو فتح و نصرت انھیں کا مقدر ہوگا؛ جس کا مُہر مستحکم قادر مطلق ﷻ کا حتمی فیصلہ اس آیت مبارکہ ہی سے ہے کہ

وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ
ترجمہ کنز الایمان: اور نہ سستی کرو اور نہ غم کھاؤ تمھیں غالب آؤ گے اگر ایمان رکھتے ہو۔

فرمانِ الٰہی ﷻ ہی کی وجہ سے کبھی تعداد میں بہتتر، تین سو تیرہ، سات سو وغیرہ ہوکر اپنے مد مقابل جم غفیر سے مقابلہ کرکے فتحیاب ہوتے، اس کی بہترین مثال ہے مراکش سے بنگلہ دیش تک ایک خلیفہ کے تحت آئین اسلام نافذ کرنا، اس پر آج تک تاریخ کے اوراق شاہد ہے۔


جاری.......

0 Response to "مسلمانوں کے زوال کی منصوبہ بندی | محمد کونین صدیقی مصباحی "

Post a Comment

Article Top Ads

Central Ads Article 1

Middle Ads Article 2

Article Bottom Ads

-->