بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خوش آمدید

Sada e Qalb
The voice of our heart
آپ کی آمد ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے
Sada e Qalb
The Voice of our heart

Sada E Qalb

صداۓ قلب
مؤسس: محمد کونین الصدیقی المصباحی
کسی اچھی اور معیاری تحریر کا مطالعہ انسان سے انسانیت تک کا ایک مکمل سفر ہے، ذوقِ مطالعہ اور شوقِ تحریر انسانی فکرونظرکو معراج کی آخری سرحد تک پہنچانے کا مؤثر ترین ذریعہ ہے،آئیں مطالعے کے اس سفر میں قدم قدم ساتھ چلتے ہیں۔

احادیث کی روایت میں اہلِ سنت کی دقت و احتیاط پر شیعوں کا اعتراف

احادیث کی روایت میں اہلِ سنت کی دقت و احتیاط پر شیعوں کا اعتراف ۔۔۔




شیعوں کے شیخ الفقہاء اور رئیس المذھب أبو عبد اللّٰه محمد إبنِ إدریس حلي (م ۵۹۸ھ) روایت کرتا ہے کہ ایک شخص نے امام جعفر صادق رحمه اللّٰه       (م ۱٤٨ھ) کے سامنے کہا
هؤلاء يأتون بالحديث مستويا كما يسمعونه، وإنا ربما قدمنا وأخرنا وزدنا ونقصنا
یہ لوگ یعنی اہلِ سنت حدیث کو اُسی ترتیب سے روایت کرتے ہیں جیسے اُسے سنتے ہیں، جبکہ ہم کبھی آگے پیچھے کر دیتے ہیں، کبھی کچھ بڑھا دیتے ہیں اور کبھی کچھ کم کر دیتے ہیں ۔۔
[ کتاب السرائر - (۳/۵۷) - ط: مؤسسة النشر الإسلامي ایران ]

:شیعوں کے اِس قول کو نقل کرنے کے بعد عرب کے محقق اور ردِ رافضیت کے حوالے سے مشہور عالم ناصر بن عبد اللّٰه القفاري لکھتے ہیں
فهذا إقرار منهم بخيانتهم في نقل النصوص، وأمانة أهل السنة ودقتهم في ذلك وجهود أئمة السنة لا تحتاج لهذا الاعتراف، ولكن أوردنا هذا الاعتراف لأنه صادر من "المخالف" وإنصاف المخالف أشد وقعا في النفس من إنصاف الموافق ولأن في هذا وأمثاله ما "يلجم" محاربي السنة من الروافض المعاصرين من كتبهم
یہ اُن (شیعہ) کی طرف سے اِس بات کا اعتراف ہے کہ وہ نصوص (احادیث) کی نقل میں خیانت کرتے ہیں، جبکہ أہلِ سنت اُن نصوص کی روایت و نقل میں امانت دار اور نہایت دقیق و محتاط ہیں، اور أہلِ سنت کے آئمہ کی حدیثی خدمات اور اُن کی امانت و دیانت اِس اعتراف کی محتاج نہیں، لیکن ہم نے یہ اعتراف اِس لیے نقل کیا ہے کہ یہ خود مخالف کی طرف سے صادر ہوا ہے، اور مخالف کی گواہی و انصاف، موافق کی گواہی کے مقابلے میں دل پر زیادہ اثر رکھتا ہے، نیز اِس قسم کے اعترافات میں معاصر رافضیوں، جو سنتِ نبوی کے خلاف محاذ آرائی کرتے ہیں، اّن کیلئے اُنہی کی اپنی کتابوں سے ایسا جواب موجود ہے جو انہیں لاجواب کر دیتا ہے ۔۔۔
[ مسألة التقریب بین أھل السنة و الشیعة (۱/۵۸) - ط: دارِ طیبة السعودیة ]

✍🏻: محمد ارسل


0 Response to "احادیث کی روایت میں اہلِ سنت کی دقت و احتیاط پر شیعوں کا اعتراف"

Post a Comment

Article Top Ads

Central Ads Article 1

Middle Ads Article 2

Article Bottom Ads

-->