بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خوش آمدید

Sada e Qalb
The voice of our heart
آپ کی آمد ہمارے لیے باعث مسرت ہے
Sada e Qalb
The Voice of our heart

Sada E Qalb

صداۓ قلب
✦ مؤسس: محمد کونین الصدیقی المصباحی ✦
کسی اچھی اور معیاری تحریر کا مطالعہ انسان سے انسانیت تک کا ایک مکمل سفر ہے، ذوقِ مطالعہ اور شوقِ تحریر انسانی فکرونظرکو معراج کی آخری سرحد تک پہنچانے کا مؤثر ترین ذریعہ ہے،آئیں مطالعے کے اس سفر میں قدم قدم ساتھ چلتے ہیں۔

اگر کوئی شخص ایسی جگہ ہو جہاں اس کو قبلہ معلوم نہ ہو اور وہ شخص تحری کئے بغیر نماز پڑھ لے اور نماز کے بعد کسی ذریعے سے اُسے پتہ چلے کہ میں نے قبلہ کی جانب نماز پڑھی ہے تو ایسی صورت اس شخص کی نماز ہو گئی یا دہرانا ضروری ہے؟


اگر کوئی شخص ایسی جگہ ہو جہاں اس کو قبلہ معلوم نہ ہو اور وہ شخص تحری کئے بغیر نماز پڑھ لے اور نماز کے بعد کسی ذریعے سے اُسے پتہ چلے کہ میں نے قبلہ کی جانب نماز پڑھی ہے تو ایسی صورت اس شخص کی نماز ہو گئی یا دہرانا ضروری ہے؟



بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
`اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ`


صورتِ مسؤولہ میں اگر اسے نماز کے بعد یقین ہو جائے کہ اُس نے قبلہ کی جانب ہی نماز پڑھی ہے تو اس کی نماز ہو گئی، دہرانا ضروری نہیں۔ لیکن حتی الامکان درست قبلہ کی تعین کرنا ضروری ہے کہ نماز میں استقبالِ قبلہ ایک بنیادی شرط ہے اور شرط کے بغیر نماز تو درکنار، نماز شروع ہی نہیں ہوتی۔


اس مسئلے کی تفصیل یہ ہے کہ اگر کوئی شخص ایسی جگہ ہو جہاں قبلہ کی شناخت نہ ہو، نہ کوئی ایسا مسلمان ہے جو بتا دے، نہ وہاں مسجدیں محرابیں ہیں، نہ چاند، سورج، ستارے نکلے ہوں یا ہوں مگر اس کو اتنا علم نہیں کہ ان سے معلوم کر سکے، تو ایسے شخص کے لیے حکم ہے کہ تحری کرے (یعنی سوچے جدھر قبلہ ہونا دل پر جمے اُدھر ہی مُنہ کرے)، اس کے حق میں وہی قبلہ ہے۔

اگر تحری کر کے نماز پڑھی، اور بعد میں معلوم ہوا کہ قبلہ کی طرف نماز نہیں پڑھی، تو بھی نماز ہو گئی، اعادہ کی حاجت نہیں۔اگر بغیر تحری کسی طرف مُنہ کر کے نماز پڑھے، نماز نہ ہوئی، اگرچہ واقعی میں قبلہ ہی کی طرف مُنہ کیا ہو۔


ہاں اگر قبلہ کی طرف مُنہ ہونا، بعدِ نماز یقین کے ساتھ معلوم ہوا، ہو گئی اور اگر بعدِ نماز اس کا جہتِ قبلہ ہونا گمان ہو، یقین نہ ہو یا اثنائے نماز میں اسی کا قبلہ ہونا معلوم ہوا، اگرچہ یقین کے ساتھ تو نماز نہ ہوئی۔


جس پر قبلہ مشتبہ ہو جائے تو وہ تحری کر کے نماز پڑھے کہ صحابہ کرام نے بھی تحری فرمائی ہے اور حضور ﷺ نے اس سے منع نہیں فرمایا، بعد میں اس نماز کا اعادہ نہیں، چنانچہ ”ہدایہ“ میں ہے:”فإن اشتبهت عليه القبلة وليس بحضرته من يسألها عنها اجتهد لأن الصحابة تحروا وصلوا ولم ينكر عليهم رسول الله عليه السلام ولأن العمل بالدليل الظاهر واجب عند انعدام دليل فوقه والاستخبار فوق التحرري فإن علم أنه أخطأ بعد ما صلى لا يعيدها.“ یعنی پس اگر کسی شخص پر قبلہ مشتبہ ہو جائے اور اس کے پاس کوئی ایسا شخص موجود نہ ہو جس سے وہ قبلہ کے بارے میں پوچھ سکے، تو وہ خود اجتہاد یعنی تحری کرے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے بھی تحری کی اور نماز پڑھی اور رسول اللہ ﷺ نے ان کی اس بات کا انکار نہیں فرمایا۔ اور اس لیے بھی کہ جب اس سے اوپر کوئی دلیل موجود نہ ہو تو ظاہری دلیل پر عمل کرنا واجب ہے۔ اور "استخبار" یعنی کسی سے پوچھنا "تحری" سے افضل ہے۔ پھر اگر نماز پڑھ لینے کے بعد اسے معلوم ہو جائے کہ اس سے غلطی ہو گئی تھی، تو وہ نماز کا اعادہ نہیں کرے گا۔ (الهداية، كتاب الصلاة، باب شروط الصلاة التي تتقدمها، جلد:1، صفحة:80، مطبوعہ مجلس البركات، الهند)

تنویر الابصار مع الدر المختار میں ہے:” (ويتحرى) هو بذل المجهود لنيل المقصود (عاجز عن معرفة القبلة) بما مر (فإن ظهر خطؤه لم يعد) لما مر.“ یعنی پیچھے ذکر کیے گئے امور کے ذریعے سے قبلہ کی معرفت سے عاجز شخص سمتِ قبلہ کے لیے تحری کرے گا کہ مقصود کو حاصل کرنے کے لیے انتہائی کوشش یہی ہے، پس اگر بعد میں اس کا خطا پر ہونا ظاہر ہو بھی جائے جب بھی وہ اس نماز کا اعادہ نہیں کرے گا، اس وجہ سے کہ جو بات ماقبل گزر چکی ہے۔

مذکورہ بالا عبارت کے تحت ردالمحتار میں ہے :”(قوله فإن ظهر خطؤه) أي بعدما صلى (قوله لما مر) وهو كون الطاعة بحسب الطاقة.“ یعنی اگر نماز پڑھنے کے اس شخص پر یہ بات ظاہر ہوئی کہ اس کی نماز قبلہ کی سمت ادا نہ ہوئی تو اس صورت میں اس پڑھی گئی نماز کا اعادہ نہیں، کیونکہ طاعت و فرمان برداری حسبِ طاقت ہی بندے پر لازم ہوتی ہے۔ (ردالمحتار علی الدر المختار، کتاب الصلوۃ، باب شروط الصلاة، مطلب:مسائل التحري في القبلة، الجزء الثاني، صفحة:143، مطبوعہ دار عالم الكتب، رياض)

وَاللہُ تَعَالٰی أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ

كتبه: محمد اُویس العطاری المصباحی

0 Response to "اگر کوئی شخص ایسی جگہ ہو جہاں اس کو قبلہ معلوم نہ ہو اور وہ شخص تحری کئے بغیر نماز پڑھ لے اور نماز کے بعد کسی ذریعے سے اُسے پتہ چلے کہ میں نے قبلہ کی جانب نماز پڑھی ہے تو ایسی صورت اس شخص کی نماز ہو گئی یا دہرانا ضروری ہے؟"

Post a Comment

Article Top Ads

Central Ads Article 1

Middle Ads Article 2

Article Bottom Ads

-->