نیت باندھنے کے بعد تعوذ و تسمیہ پڑھیں یا ثناء پڑھیں؟
Monday, 24 August 2026
Add Comment
نیت باندھنے کے بعد تعوذ و تسمیہ پڑھیں یا ثناء پڑھیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِاَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سنت طریقہ یہ ہے کہ نیت اور تکبیرِ تحریمہ کے بعد پہلے ثناء (یعنی سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَ بِحَمْدِکَ وَ تَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ وَلَا اِلٰـہَ غَیْرُکَ) پڑھے پھر تعوذ (یعنی اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ) پھر تسمیہ (یعنی بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ) پڑھے اس کے بعد سورۂ فاتحہ پڑھے۔
طریقۂ نماز کے متعلق ”قدوری شریف“ میں ہے:”وإذا دخل الرجل في الصلاة كبر ورفع يديه مع التكبير... ثم يقول:سبحانك اللهم وبحمدك وتبارك اسمك وتعالى جدك ولا إله غيرك. ويستعيذ بالله من الشيطان الرجيم ويقرأ بسم الله الرحمن الرحيم ويسربهما ثم يقرأ فاتحة الكتاب.“ یعنی اور جب آدمی نماز میں داخل ہو تو تکبیر کہے اور تکبیر کے ساتھ اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے... پھر یہ کہے: سُبْحَانَكَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالٰی جَدُّكَ وَلَا اِلٰہَ غَیْرُكَ پھر شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگے (یعنی اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ) اور بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھے اور ان دونوں کو آہستہ پڑھے۔ پھر سورہٴ فاتحہ کی تلاوت کرے۔ (مختصر القدوري، كتاب الصلاة، باب صفة الصلاة، صفحة:51، مجلس البركات، الهند، ملتقطاً)
”بہارِ شريعت“ میں ہے:”نماز پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ باوضو قبلہ رُو دونوں پاؤں کے پنجوں میں چار انگل کا فاصلہ کر کے کھڑا ہو۔۔۔ اور ثناء پڑھے۔ سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَ بِحَمْدِکَ وَ تَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ وَلَا اِلٰـہَ غَیْرُکَ۔ پھر تعوذ یعنی اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ پڑھے، پھر تسمیہ یعنی بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کہے پھر الحمد پڑھے اور ختم پر آمین آہستہ کہے۔“ (بہارِ شریعت، نماز پڑھنے کا طریقہ، جلد:1، حصہ سوم، صفحہ:504، مطبوعہ مجلس المدينة العلمية دعوت اسلامی، ملتقطاً)
وَاللہُ تَعَالٰی أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ
كتبه: محمد اُویس العطاری المصباحی
Link will be apear in 60 seconds.
Well done! you have successfully gained access to Decrypted Link.

0 Response to "نیت باندھنے کے بعد تعوذ و تسمیہ پڑھیں یا ثناء پڑھیں؟"
Post a Comment