موے مبارک غوث اعظم و ٹکڑاچادر مزار غوث پاک کا تحفہ |


موئےمبارک غوث اعظم و ٹکڑاچادر مزار غوث پاک کا تحفہ



عالم شریعت و طریقت، عالم باعمل، پیکر اخلاص ومحبت، حضرت مولانا حافظ وقاری سید مراد الله حسینی مرکزی، رضوی گلبرگہ شریف (خلیفۂ حضور قائد ملت،حضور محدث کبیر، حضور شیخ الاسلام،حضور غیاث ملت، حضور گلزار ملت) نے 9/مئی 2026ء مطابق٢١/ ذی قعدہ 1447ھ بروز سنیچر کو
" چادر مزار غوث پاک کا ایک حصہ"*یعنی ٹکڑا۔ مجھ عاصی، احقر العباد ابوضیا غلام رسول سعدی( کٹیہاری مقیم حال بلگام کرناٹک) کو تحفہ میں عطا فرمایا۔

وجہ اس طرح بنی: کہ بلگام کرناٹک میں ان کاابھی چند دن قیام ہے۔میری مسجد (یعنی جہاں میں امامت کرتا ہوں)بلگام،میں نماز عشا کےلئے تشریف لائے اور میری کتاب *قبرسےجسم سلامت نکلا* پر ان کی نظر پڑی تو 340/صفحات کی کتاب کو دیکھ کر خوش ہوئے۔اور ایک ہی رات میں مکمل کتاب پڑھ کر ختم کئے۔ اور مجھ گنہگار پر بہت شفقت فرمانے لگے۔ پھر انہوں نے اپنے والد گرامی مریدو خلیفۂ حضور مفتی اعظم ہند، حضرت علامہ مفتی سید اسداللہ حسینی، نوری گلبرگہ شریف سے میرا ذکر کیا اور مجھے کچھ تحفہ عطا کرنے کےلئے کہا تو ان کے والد محترم نے فرمایا کہ کچھ بڑا تحفہ دینا چاہیے، چنانچہ خلیفۂ حضور مفتی اعظم ہند، حضرت علامہ مفتی سید اسداللہ حسینی، نوری گلبرگہ شریف نے مجھ گنہگار کےلئے اپنے شہزادے کی خواہش پر " چادر مزار غوث پاک کا ایک حصہ"*یعنی ٹکڑا لایا اور مجھے عنایت فرمایا۔ جن کا میں دل سے شکریہ ادا کیا۔ اور خاتمہ بالخیر کی دعا کےلئے بھی کہا۔

الله پاک کا شکر و احسان ہے کہ خود سادات کرام سے بھی ہیں، مزید ان کے والد گرامی خلیفۂ حضور مفتی اعظم ہند بھی ہیں، اور مفتی بھی ہیں۔ اس پر میں نے اپنے خالق ومالک کا اپنی ٹوٹی زبان سے شکریہ ادا کیا۔
اسی طرح بعد عشاء کل

" چادر مزار غوث پاک کا ایک حصہ"
جانشین حضور شیخ الاسلام حضرت علامہ سید حمزہ اشرف اشرفی جیلانی دام ظلہ العالی  کو بھی پیش کیا، اور میں نے بھی جانشین حضور شیخ الاسلام کی بارگاہ میں اپنی کتابیں: قبر جسم سلامت نکلا / قربانی اور عقیقہ کے ضروری احکام پیش کیا۔


"مزید کرم بالائے کرم"
مرکزی صاحب نے یہ بھی کیا کہ گزشتہ کل رات یعنی 10/مئی بروز اتوار مطابق ھ٢٢/1447 ذی قعدہ، کو بالکل سفید ایک موئےمبارک غوث پاک  پھر مجھے عنایت فرمایا۔
مرکزی صاحب نے فرمایا کہ میرے گھر میں کم وبیش ڈیڑھ سو تبرکات صلحا و تبرکات مقدس مقامات ہیں۔

جبکہ حضور نعیم ملت حضرت علامہ مولانا نعیم اختر رضوی علیہ الرحمہ کٹیہاری جن کاجسم وکفن چودہ مہینے کے بعد قبرسے سلامت نکلا تھا، ان کے دو جبے مبارک اور مزار شریف کے اندرکی مٹی بھی شہزادہ نعیم ملت حضرت مولانا حافظ وقاری اظہر القادری رضوی نے مجھے عطا کیا ہے۔

پھر کل ہی رات جانشین حضور شیخ الاسلام حضرت علامہ سید حمزہ اشرف اشرفی جیلانی دام ظلہ نے اپنی تصنیفات نکاح آئینہ اور ہم اور شرح 99/ اسماء الحسنیٰ اور 99/ اسماء النبی ﷺ بھی عطا فرمائے۔

اتنی عنایات وکرم نوازیوں پر میں کس منہ سے الله پاک کا شکر ادا کروں؟ یوں ہی خانۂ کعبہ کے غلاف کے دھاگے/ جنت المعلیٰ،جنت البقیع اور احد پہاڑ کی مٹی بھی میرے پاس ہیں۔بس اخیر میں یہی کہوں گا۔

الحمدللہ رب العالمین۔ والله یعطی من یشاء۔
الله پاک مجھے اپنا اور اپنے محبوبین کا فرمانبردار بناکر رکھے اور حقوق العباد پر عمل پیرا رکھے۔
 
مدینے پاک کا بھکاری: ابوضیا غلام رسول سعدی( کٹیہاری مقیم حال بلگام کرناٹک)

خلیفۂ حضور قائد ملت، و شیخ الاسلام، وتاج السنہ، ومفتی انوار الحق بریلوی خلیفہ حضور مفتی اعظم ہند، وپیر ارشد سبحانی فیض یافتگان خلفاء اعلیٰ حضرت۔
مقام بوہر، پوسٹ تیلتا، ضلع کٹیہار، بہار 8618303831

مزید پڑھیں 👇🏻 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.