بین الاقوامی جنگی حالات| قیصر رحمانی

بین الاقوامی جنگی حالات


از قلم: قیصر رحمانی کشن گنج
متعلم: جامعہ اشرفیہ مبارک پور
جماعت: سادسہ


اگر دنیا کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو بے شمار ہولناک جنگوں کی دردناک داستانیں سامنے آتی ہیں، جنہیں انسان آج تک فراموش نہیں کر سکا۔ تاریخ کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ زیادہ تر جنگیں معمولی اختلافات و اقتدار کی ہوس اور سیاسی مفادات کی وجہ سے شروع ہوئیں، جن میں لاکھوں بے گناہ انسان لقمہ اجل بنے۔ ایام ماضی کی جنگیں خصوصا جنگ عظیم اول اور دوم نے دنیا کو شدید تباہی سے دوچار کیا، اور انسانی سوچ و رویوں پر گہرے اثرات چھوڑے۔ موجودہ دور میں بین الاقوامی جنگی حالات مزید حساس ہو چکی ہیں، کیونکہ جدید ٹیکنالوجی،ایٹمی ہتھیار اور معاشی پابندیاں ایک ملک کی جنگ کو پوری دنیا کے امن، سیاست اور معیشت پر اثر انداز کر دیتی ہیں۔ دنیا کی جدید بڑی جنگوں کا آغاز آج سے تقریبا 112 سال قبل جنگ عظیم اول سے ہوا، جس نے نہ صرف دنیا میں تباہی مچائی بلکہ انسانوں کے خیالات رویوں اور عالمی سیاست کو بھی بدل کر رکھ دیا۔ ان تمام جنگوں پر سرسری نظر دوڑائی جاے تو یہ جنگیں سامنے آتی ہیں، جن کا تذکرہ لوگوں کے دلوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتا ہیں-

جنگ عظیم اول: یہ جنگ 1914 سے 1919 تک یورپ کے کئی ممالک کے درمیان لڑی گئی۔ آسٹریا کے شہزادے آرک ڈیوک اور ان کی اہلیہ کے قتل کے بعد شروع ہونے والی یہ جنگ دیکھتے ہی دیکھتے پورے یورپ میں پھیل گئی پانچ سال تک جاری رہنے والی اس جنگ میں لاکھوں فوجی اور عام شہری ہلاک ہوئے اور دنیا کو شدید تباہی کا سامنا کرنا پڑا-

جنگ عظیم دوم: یہ جنگ 1939 سے 1945 تک جاری رہی ایڈولف ہٹلر کی توسیعی پالیسیوں اور مختلف ممالک پر قبضے کے باعث برطانیہ نے جرمنی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا اس جنگ نے دنیا کے 50 سے زائد ممالک کو متاثر کیا کروڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے-

کوریا جنگ: یہ جنگ 1948 سے 1951 تک جاری رہی جنگ عظیم دوم کے بعد کوریا کی تقسیم پر امریکا اور روس کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے جس کے نتیجے میں شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان شدید جنگ چھڑ گئی جو تین سال تک جاری رہی-

ویت نام جنگ: یہ جنگ 1955 سے 1975 تک جاری رہی امریکا نے اپنے اتحادی فرانس کی مدد کے لیے ویت نام میں فوجیں بھیجیں طویل جنگ کے دوران ویت نام کے عوام نے شدید مزاحمت کی جس کے نتیجے میں امریکا کو نقصان اٹھانا پڑا اور آخرکار 1975 میں متحد ویت نام وجود میں آیا-

افغان جنگ: یہ 1978 کے بعد امریکا اور روس کے مفادات کی جنگ بن گئی جو افغانستان کی سرزمین پر لڑی گئی اس جنگ میں کئی ممالک شامل ہوئے اور افغانستان طویل عرصے تک بدامنی، تباہی اور سیاسی عدم استحکام کا شکار رہا-

عراق جنگ: 2003 میں امریکا اور اس کے اتحادیوں نے عراق پر ایٹمی ہتھیار بنانے کا الزام لگا کر حملہ کیا اس جنگ کے نتیجے میں صدام حسین کو گرفتار کرکے پھانسی دی گئی جبکہ لاکھوں عراقی شہری جنگ اور بدامنی سے متاثر ہوئے-

عرب اسرائیل جنگ: 1948 میں اسرائیل کے قیام کے بعد عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان کئی جنگیں ہوئیں یہ تنازع فلسطینی سرزمین پر صہیونی ریاست کے قیام کے خلاف شروع ہوا 1948، 1956، 1967 اور 1973 کی جنگوں میں امریکا اور برطانیہ نے اسرائیل کا ساتھ دیا حالیہ فلسطین اسرائیل جنگ نے 7 اکتوبر 2023 کے بعد شدت اختیار کی جس میں ہزاروں فلسطینی شہید اور بے گھر ہوئے-

یوکرین روس جنگ: یہ جنگ 2022 میں شدت اختیار کر گئی جب روس نے یوکرین پر حملہ کیا روس نے اسے اپنی سلامتی کا معاملہ قرار دیا جب کہ یوکرین نے اسے اپنی آزادی اور تحفظ پر حملہ بتایا اس جنگ نے ہزاروں جانیں لیں لاکھوں افراد کو بے گھر کیا اور عالمی معیشت کو متاثر کیا-

ایران اسرائیل جنگ: ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد بڑھنا شروع ہوا اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان مکمل جنگ نہیں ہوئی مگر سیاسی اختلافات خفیہ کارروائیوں اور میزائل حملوں نے اس تنازعہ کو خطرناک بنا دیا اور 2024 میں براہ راست حملوں کے بعد دنیا بھر میں تشویش مزید بڑھ گئی-

المختصر: تاریخ عالم کی بیشتر جنگیں خود غرضی، انا پرستی، اقتدار کی ہوس اور سیاسی مفادات کا نتیجہ رہی ہیں۔ ان جنگوں نے لاکھوں جانیں لیں اور دنیا کے امن، معیشت اور انسانی اقدار کو شدید نقصان پہنچایا۔ ہر جنگ اپنے پیچھے تباہی، خوف اور نفرت چھوڑ گئی جدید ترقی کے باوجود یہ حقیقت واضح ہے۔ کہ مستقل امن طاقت سے نہیں بلکہ انصاف، برداشت، باہمی احترام اور انسانیت سے قائم ہوتا ہے-

رب لم یزل پوری دنیا میں امن و سلامتی، محبت و سکون، اور انسانیت کو ہر شر سے محفوظ عطا فرماے آمین-

عجیب درد کا رشتہ ہے ساری دنیا میں
کہیں ہو جلتا مکاں اپنا گھر لگے ہے مجھے
--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
مزید پڑھیں 👇🏻 

Post a Comment

1 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
  1. Masha allah shukriya kaunain sahab ❤️

    ReplyDelete