بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خوش آمدید

Sada e Qalb
The voice of our heart
آپ کی آمد ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے
Sada e Qalb
The Voice of our heart

Sada E Qalb

صداۓ قلب
مؤسس: محمد کونین الصدیقی المصباحی
کسی اچھی اور معیاری تحریر کا مطالعہ انسان سے انسانیت تک کا ایک مکمل سفر ہے، ذوقِ مطالعہ اور شوقِ تحریر انسانی فکرونظرکو معراج کی آخری سرحد تک پہنچانے کا مؤثر ترین ذریعہ ہے،آئیں مطالعے کے اس سفر میں قدم قدم ساتھ چلتے ہیں۔

اعتکاف میں فاحشہ عورتوں کی ویڈیو دیکھنا کیسا ہے


اعتکاف میں فاحشہ عورتوں کی ویڈیو دیکھنا کیسا ہے


بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

`اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ`


    معتکف مسجد میں تلاوتِ قرآن، سیرتِ مصطفیٰ ﷺ ، درود شریف کی کثرت، علم دین کا درس و تدریس، نبی پاکﷺ و دیگر انبیا علیہم الصلوٰۃ والسلام کے سیرو اذکار اور اولیا و صالحین کی حکایت اور امورِ دین کی کتابت کرنے میں مشغول رہے اور غیر شرعی اُمور سے اجتناب کرے۔ لہذا صورتِ مسؤولہ میں معتکف کا فاحشہ عورتوں کی ویڈیوز دیکھنا ناجائز وگناہ اور اعتکاف کی نورانیت کو ختم کرنے والا عمل ہے، البتہ اعتکاف نہیں ٹوٹے گا۔ 

   اعتکاف کے آداب کے متعلق ”تنوير الأبصار مع در مختار“ میں ہے:”(قراءة قرآن وحديث وعلم) وتدريس في سير الرسول عليه الصلاة والسلام وقصص الأنبياء عليهم السلام وحكايات الصالحين وكتابة أمور الدين.“ یعنی (تنوير الأبصار مع الدر المختار، كتاب الصوم، باب الإعتكاف، الجزء الثالث، صفحة:442، دار عالم الكتب رياض) 


 ”فتاویٰ عالمگیری“ میں ہے:”فأن لا يتكلم إلا بخير... ويلازم التلاوة والحديث والعلم وتدريسه وسير النبي ﷺ والأنبياء عليهم السلام وأخبار الصالحين وكتابة أمور الدين كذا في فتح القدير.“ (الفتاوى الهندية، كتاب الصوم، الباب السابع في الإعتكاف، الجزء الأول، صفحة:233، دار الكتب العلمية بيروت) 


  والله تعالیٰ اعلم بالصواب

از قلم: محمد اویس العطاری المصباحی 

--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

مزید پڑھیں 👇🏻 

 اعتکاف کی فضیلت


0 Response to "اعتکاف میں فاحشہ عورتوں کی ویڈیو دیکھنا کیسا ہے"

Post a Comment

Article Top Ads

Central Ads Article 1

Middle Ads Article 2

Article Bottom Ads

-->