موبائل فون پر نعت کی رنگٹان لگانا کیسا ہے
Wednesday, 8 October 2025
Add Comment
موبائل فون پر نعت کی رِنگٹان لگانا کیسا ہے؟
*بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ*
`اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ`
---------------------------------------------------------
موبائل فون میں نعت پاک کی رنگ ٹان لگانا بلا کراہت جائز ہے کہ اس سے لہو ولعِب مقصود نہیں بلکہ اطلاع مقصود ہے اور اطلاع کے لیے گھنٹی یا سیٹی بجانا جائز ہے۔ اگر اس سے لہو ولعب مقصود ہو جائز نہیں اور اگر لہو ولعِب مقصود نہ ہو تو جائز ہے
صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظَمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں:”اسی طرح کارخانوں میں کام شروع ہونے کے وقت اور ختم کے وقت سیٹی بجا کرتی ہے یہ جائز ہے، کہ لہو مقصود نہیں بلکہ اطلاع دینے کے لیے یہ سیٹی بجائی جاتی ہے۔ اسی طرح ریل گاڑی کی سیٹی سے بھی مقصود یہی ہوتا ہے کہ لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ گاڑی چھوٹ رہی ہے یا اسی قسم کے دوسرے صحیح مقصد کے لیے سیٹی دی جاتی ہے یہ بھی جائز ہے۔“ (1)
==========================================
(1) `بہارِ شریعت`، جلد:3، حصہ:16، صفحہ:511، مجلس المدینۃ العلمیہ (دعوت اسلامی)
والله تعالیٰ اعلم بالصواب
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
یہاں کلک کریں
Link will be apear in 60 seconds.
Well done! you have successfully gained access to Decrypted Link.

0 Response to "موبائل فون پر نعت کی رنگٹان لگانا کیسا ہے"
Post a Comment