بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خوش آمدید

Sada e Qalb
The voice of our heart
آپ کی آمد ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے
Sada e Qalb
The Voice of our heart

Sada E Qalb

صداۓ قلب
مؤسس: محمد کونین الصدیقی المصباحی
کسی اچھی اور معیاری تحریر کا مطالعہ انسان سے انسانیت تک کا ایک مکمل سفر ہے، ذوقِ مطالعہ اور شوقِ تحریر انسانی فکرونظرکو معراج کی آخری سرحد تک پہنچانے کا مؤثر ترین ذریعہ ہے،آئیں مطالعے کے اس سفر میں قدم قدم ساتھ چلتے ہیں۔

جنت میں ہر شخص کی عمر کیا ہوگی




جنت میں ہر شخص کی عمر کیا ہوگی؟


از قلم: محمد اویس العطاری المصباحی



*بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ*
`اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ`

---------------------------------------------------------

جنت میں ہر شخص کی عمر 30 سال ہوگی کبھی اس سے زیادہ نہ ہوگی۔

*ترمذی شریف* کی حدیث پاک ہے:”عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال:من مات من أہل الجنۃ من صغیر أو کبیر یردون بني ثلاثین في الجنۃ لا یزیدون علیہا أبدا“ یعنی حضور ﷺ نے فرمایا:جو جنتی چھوٹا یا بوڑھا مر جائے گا وہ جنت میں تیس سال کا بنا دیا جائے گا،یہ لوگ اس عمر سے کبھی نہ زیادہ ہوں گے۔ (1)

دوسری حدیث شریف میں ہے:”عن معاذ بن جبل أنّ النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال :یدخل أہل الجنۃ الجنۃ جرداً مرداً مکحّلین أبناء ثلاثین أو ثلاث وثلاثین سنۃ“ (2)

مسند احمد کی حدیث شریف ہے:”عن أبي ہریرۃ عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال :یدخل أہل الجنۃ مرداً بیضاً جعاداً مکحّلین أبناء ثلاث وثلاثین ۔۔۔ إلخ“ (3)

اور ایک روایت میں ہے:”قال نبي اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم : یبعث المؤمنون یوم القیامۃ جرداً مرداً مکحّلین بني ثلاثین سنۃ“ (4)

*صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ* جنت میں ملنے والی نعمتوں کا شُمار کراتے ہوئے لکھتے ہیں:”(جنتی جنت میں)تیس برس کی عمر کے معلوم ہوں گے کبھی اس سے زیادہ معلوم نہ ہوں گے۔“ (5)

*حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ’مرآۃ المناجیح‘* میں تحریری فرماتے ہیں:”یعنی دنیا میں مؤمن کسی عمر میں فوت ہو بچہ یا بوڑھا جنت میں تیس سالہ جوان ہوگا اور اسی عمر پر ہمیشہ رہے گا کیونکہ وہاں دن رات مہینے سال نہیں جس سے عمر بڑھے۔خیال رہے کہ یہاں "یردون" کے معنی ہیں ہو جائیں گے،یہ معنی نہیں کہ لوٹائے جائیں گے ورنہ بچے کے لیے کلمہ درست کیسے ہو۔“ (6)
==========================================
(1) `سنن الترمذي` ، کتاب صفۃ الجنۃ، باب ما جاء ما لأدنی ۔۔۔ الخ، الحدیث:2571، جلد:4، صفحہ: 254.
(2) `سنن الترمذي`، کتاب صفۃ الجنۃ، باب ماجاء في سن أہل الجنۃ، الحدیث:2554، جلد:4 ،صفحہ:244.
(3) `المسند` للإمام أحمد بن حنبل، الحدیث:9386، جلد:3، صفحہ: 393.
(4) `المسند`، للإمام أحمد بن حنبل، الحدیث: 22085، جلد:8 ،صفحہ:237.

(5) `بہارِ شریعت`، جنت کا بیان، جلد:1، حصہ:1، صفحہ:160، مجلسِ المدینۃ العلمیہ (دعوت اسلامی).

(6) `مرآۃ المناجیح شرح مشکوۃ المصابیح`، جلد:7، حدیث نمبر:5648.


*والله تعالیٰ اعلم بالصواب*
---------------------------------------------------------


اپنے اعمال کو ہمہ وقت درست رکھیے، لہذا جن کو جو مسند ملا ہے اس کو اخلاص کے ساتھ کام کرنے کی توفیق بخشے
اسی سے منسلک ایک زبردست مضمون ضرور پڑھیں 👇 



https://sadaeqalb1.blogspot.com/2025/10/Headoftheschool.html?m=1

0 Response to "جنت میں ہر شخص کی عمر کیا ہوگی"

Post a Comment

Article Top Ads

Central Ads Article 1

Middle Ads Article 2

Article Bottom Ads

-->