صدر المدرسین اور اس کے فرائض



صدر مدرس اور اس کے فرائض ۔

از قلم: عبد الوھاب مصباحی رضوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

مدرسے میں صدر مدرس کی وہی حیثیت ہوتی ہے جو جسم میں دماغ اور گاڑی میں ڈرائیور کی ہوتی ہے۔ ادارے کو چلانے اور تعلیم و تربیت کا معقول انتظام کرنے کا براہِ راست وہی ذمہ دار ہوتا ہے۔ مدرسے کی کامیابی، ناکامی اور ترقی و تنزلی کا بہت کچھ انحصار اسی پر ہے،، ادارے کے ذمہ داروں اور اساتذہ، طلبہ، اور طلبہ کے سرپرستوں اور عام پبلک کو مطمئن رکھنا اور ان سب کا تعاون حاصل کرنا اسی کے ذمہ ہوتا ہے۔ مدرسے کا معیار ، فضا اور نظم و انضباط اسی پر منحصر ہے۔ ظاہر سی بات ہے کہ اتنی وسیع اور ہمہ گیر ذمہ داریاں اٹھانے اور اس منصب کے شایانِ شان ہونے کے لیے صدر مدرس میں مندرجہ ذیل اوصاف ہونے چاہئیں ↓↓↓↓↓

★ اعلی سیرت و کردار ۔۔۔۔۔
★ غیر معمولی احساس ذمہ داری۔۔۔۔
★ مردم شناسی ۔۔۔۔
★معاملہ فہمی اور قوتِ فیصلہ ۔۔۔۔
★ خوش اخلاقی و ملنساری۔۔۔۔۔
★ تدبر اور ادارے کو آگے بڑھانے کی فکر ۔۔۔۔۔
★ ہمدردی و خیرخواہی ۔۔۔۔
★----عجز و انکساری
___معلوم ہوا ↓↓
صدر مدرس کے فرائض اور ذمہ داریاں بہت وسیع اور مختلف نوع کی ہوتی ہے، مدرسے کے چھوٹے بڑے تمام کاموں کا نگراں اور انکے بارے میں جواب دہ وہی ہوتا ہے ۔۔۔

الله تعالٰی دینِ اسلام کے جملہ خدام کو اخلاص کے ساتھ دین محمدی کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرماے ۔ ہمارے دینی مدارس کی حفاظت فرماے اور جملہ مدرسین و متعلمین کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ مشرکینِ ہند کو ان کی ناپاک سازشوں میں ناکام فرماے ۔ جملہ مسلمین و مسلمات کو دشمنوں کی دشمنی سے محفوظ و مامون فرماے ،،آمین ثم آمین

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

اساتذہ اور والدین میں افضل کون ہیں دلائل و شواہد کی روشنی میں مکمل مضمون ضرور پڑھیں 👇 

https://sadaeqalb1.blogspot.com/2025/07/blog-post_14.html

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.