استاد اور والدین میں افضل کون.؟

والدین اور اساتذہ میں افضل کون ہے.؟ محمد اویس العطاری المصباحی


استاد کا مرتبہ والدین سے بڑا ہے یہ بات مسلم ہے لیکن کیوں حالانکہ استاد کی فضیلت پر قرآن و حدیث میں کوئی نص بھی وارد نہیں اور والدین ںکے تعلق سے  بے شمار احادیث ونصوص شاہد ہیں۔  بینو و توجرو


بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
`اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ`

--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
دینی استاد کا مرتبہ ماں باپ سے زیادہ ہے کیونکہ والدین مربی بدن ہیں اور دینی استاد مربی روح ہے۔ قرآن و حدیث میں والدین کی فضیلت بتائی گئی ہے نہ کہ افضلیت یعنی قرآن مجید میں ماں باپ کا ذکر فرمایا یہ نہیں فرمایا کہ ان کے برابر کسی کا حق نہیں ورنہ والدین کا حق نبی سے بڑھ جائے گا کیونکہ یہاں جس طرح استاد کا ذکر نہیں ویسے ہی نبی کا بھی ذکر نہیں حالانکہ مخلوق میں کوئی بھی نبی کے برابر نہیں ہو سکتا بلند ہونا تو درکنار۔

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اسی طرح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں:”پیر و استاد علم دین کا مرتبہ ماں باپ سے زیادہ وہ مر بی بدن ہیں  یہ مر بی روح،جو نسبت روح سے بدن کو ہے وہی نسبت استاد و پیر سے ماں باپ کوہے،

کما نص علیہ العلامۃ الشرنبلالی فی غنیۃ ذوی الاحکام وقال فیہ ذاابوالروح لاابوالنطف ۔ جیسا کہ علامہ شرنبلالی نے غنیہ ذوی الاحکام میں اس کی صراحت فرمائی چنانچہ اس میں ارشاد فرمایا یہ استاد انسان کے روح کاباپ ہے اس کے مادہ تولید(نطفہ)سے بنے ہوئے جسم کاباپ نہیں۔لہٰذا جو فرق جسم اور روح میں ہے وہی فرق استاد اور والدین میں ہے۔(ت)

قرآن عظیم میں ماں باپ کا ذکرفرمایا یہ نہیں فرمایا کہ ان کے برابر کسی کاحق نہیں بلکہ وہ آیہ کریمہ جس میں اپنے شکر کے ساتھ والدین کے شکرکوفرمایا،مربّیان دین کامرتبہ ماں باپ سے بہت زائد ہونے کی طرف اشارہ فرماتی ہے ظاہرہے کہ تربیت دین نعمت عظمی ہے اور اس کا شکر قطعًا فرض،مگر ان کا شکربعینہٖ شکرالٰہی عزوجل ہے اسی واسطے انہیں لِی میں داخل فرمایا ان کے بعد والدین کا ذکر ارشاد ہوا،ورنہ والدین کاحق نبی سے بڑھ جائے گا کہ یہاں جس طرح استاد وپیر کا ذکرنہیں ویسے ہی نبی کابھی ذکرنہیں۔“ (1)

(1) `فتاویٰ رضویہ`، جلد:23، صفحہ:702-703، رضا فاؤنڈیشن (دعوت اسلامی).

والله تعالیٰ اعلم بالصواب


از قلم: محمد اویس العطاری المصباحی


=====================================================================================

عصر حاضر میں کوئی بھی کہیں بھی اسٹیج میں گانا کے لہجے میں نعت پڑھتے ہیں اس کا کیا حکم ہے 



Post a Comment

1 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.