سینڈو بنیان میں نماز ہوگی؟
Sunday, 27 July 2025
Add Comment
حضرت یہ بتائیں کہ سینڈو بنیان میں نماز ہو جائے گی یا نہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
`اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ`
----------------------------------------------
نماز تو ہو جائے گی، لیکن مکروہ ہوگی کیونکہ ہر ایسے لباس میں نماز ادا کرنا جس کو پہن کر معزز لوگوں کے سامنے جانے میں عار محسوس ہو مکروہ ہے۔ لیکن یہ کراہت تنزیہی ہے۔ لہذا کپڑے ہونے کے باوجود بنیان پہن کر نماز نہ پڑھے اور اگر کپڑے نہ ہوں تو کوئی کراہت نہیں۔
*دُرِّ مختار میں ہے:”(و صلاته في ثياب بذلة) يلبسها في بيته (ومهنة) أي خدمة)“
یعنی اس کی نماز مکروہ ہے ایسے کپڑوں میں جن کو گھر میں اور کام کاج کے لیے پہنتا ہے۔
اس کے تحت ردُّ المحتار میں ہے:”و الظاهر أن الكراهة تنزيہیة“ یعنی اور ظاہر ہے کہ کراہت تنزیہی ہے۔ (1)
شرحِ وقایہ میں ہے:”و فی ثیاب البذلة و هي ما يلبس في البيت“ یعنی کام کاج کے کپڑوں میں سے نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے۔ (2)
غمزدہ دل کو پر سکون کیسے بنائیں اس مسئلہ کو مکمل پڑھیں 👇
=============================
(1)`رد المحتار علی الدر المختار`، کتاب الصلاۃ، باب ما یفسد الصلاۃ وما یکرہ فیھا، جلد:1، صفحہ:690، مطبوعہ دار الفکر بیروت.
*(2)* `شرحُ الوقایہ`، کتاب الصلاۃ، باب ما یفسد الصلاۃ وما یکرہ ، جلد:1، صفحہ:200، مطبوعہ مجلس البرکات الھند.
از قلم: محمد اویس العطاری المصباحیڑ
والله تعالیٰ اعلم باالصواب
Link will be apear in 60 seconds.
Well done! you have successfully gained access to Decrypted Link.
0 Response to "سینڈو بنیان میں نماز ہوگی؟"
Post a Comment