بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خوش آمدید

Sada e Qalb
The voice of our heart
آپ کی آمد ہمارے لیے باعث مسرت ہے
Sada e Qalb
The Voice of our heart

Sada E Qalb

صداۓ قلب
✦ مؤسس: محمد کونین الصدیقی المصباحی ✦
کسی اچھی اور معیاری تحریر کا مطالعہ انسان سے انسانیت تک کا ایک مکمل سفر ہے، ذوقِ مطالعہ اور شوقِ تحریر انسانی فکرونظرکو معراج کی آخری سرحد تک پہنچانے کا مؤثر ترین ذریعہ ہے،آئیں مطالعے کے اس سفر میں قدم قدم ساتھ چلتے ہیں۔

علم عقائد: ہرمسلمان کی انفرادی ذمہ داری | محمد سیرالعابدین مصباحی


علم عقائد: ہرمسلمان کی انفرادی ذمہ داری


محرر: محمد سیر العابدین مصباحی


ہر فن کے کچھ مخصوص اغراض و مقاصد ہوتے ہیں، اور جب تک ان مقاصد کی تکمیل نہ ہو، اُس فن کے ساتھ انصاف نہیں ہو سکتا۔ اگر کوئی شخص کسی فن کے مقاصد تک نہ پہنچ سکے، تو وہ اس بحرِ علم کے کنارے تک بھی نہیں پہنچ پاتا، منزل تو بہت دور کی بات ہے۔

اسی طرح *"علمِ عقائد"* بھی ایک عظیم فن ہے، اور جو اس میں مہارت حاصل کر لیتا ہے، اسے علمِ کلام کا ماہر سمجھا جاتا ہے اور متکلمین کی صف میں اس کا شمار ہونے لگتا ہے ــــــــــــــــ

علمِ
عقائد صرف متکلمین ہی کی نہیں، بلکہ ہر فردِ بالغ، صاحبِ شعور مسلمان کی انفرادی ذمہ داری ہے۔ کیونکہ یہی وہ علم ہے جس پر جنت و دوزخ کے فیصلے کا انحصار ہے۔

جس کا عقیدہ سوادِ اعظم یعنی مسلکِ اہلِ سنت وجماعت (بصورتِ نو: مسلکِ اعلیٰ حضرت) کے مطابق ہوگا، وہی جنت کے پُرلطف، جاذبِ نظر اور دلکش باغات سے متمتع ہو سکے گا۔
اور جس کا ذہن بدعقیدگی و ضلالت کی طرف مائل ہو، اور دل باطل نظریات و گمراہ فرقوں کی طرف جھکتا ہو، اس کا ٹھکانہ جہنم ہے — اللّٰہ محفوظ فرمائے۔

علمِ عقائد کا حاصل کرنا ہر ذی شعور مسلمان پر فرضِ عین ہے، خواہ وہ فقہ کا فقیہ ہو، تفسیر کا مفسر ہو، حدیث کا محدث ہو یا ادب کا ادیب، یا پھر کسی بھی علم و فن سے وابستہ ہو — ہر شخص کو اس علم کی حاجت ہے۔
یہی وہ علم ہے جو تمام دیگر علوم کی بنیاد اور اصل قرار پاتا ہے۔

جس کا عقیدہ اہلِ سنت کے خلاف ہو، وہ اگرچہ کسی بھی فن کا امام و ماہر کیوں نہ ہو، لیکن حقیقی نجات و فلاح سے وہ محروم ہی رہے گا۔ کیونکہ حقیقی کامیابی و سرفرازی کا مکمل دار و مدار صحیح العقیدہ ہونے پر ہے۔

آج کے پُر فتن دور میں بدعقیدہ علماے سوء نے ضلالت و گمراہی کے مختلف حربے اختیار کر لیے ہیں، اور افسوس کہ نئی نسل ان فریب کاریوں کی لپیٹ میں تیزی سے آرہی ہے ــــــــــــــــ
نئی نسل الفاظ کی چمک، تعبیرات کی نزاکت اور تشبیہات کی دلکشی کی اس قدر گرویدہ ہو چکی ہے کہ جو بھی شخص اپنے گمراہ نظریات کو خوبصورت لفاظی میں پیش کر دے، وہ ان کی باتوں سے متاثر ہو جاتا ہے، بلکہ ایمان گنوانے پر آمادہ ہو جاتا ہے۔
یہ گمراہ گروہ سب سے پہلے اپنی باطل اور رسوائے زمانہ کتابوں کو دلکش الفاظ، چمکدار جملوں اور پرکشش تعبیرات سے مزین کرتے ہیں تاکہ اہلِ نظر کو دھوکہ دے سکیں۔
وہ خوب جانتے ہیں کہ نئی نسل محض لفاظی سے متاثر ہو کر ان کے بچھائے جال میں پھنس سکتی ہے۔ چنانچہ وہ ظاہری خوبصورتی کی آڑ میں اپنے باطل عقائد کی ترویج کرتے ہیں اور یوں لوگوں کو ایمان سے محروم کر دیتے ہیں — یہی ان کا اصل ہدف ہوتا ہے۔
عام طور پر یہ بات کہی جاتی ہے کہ بدعقیدہ افراد کی کتابوں سے اجتناب کیا جائے، انہیں زہرِ قاتل سمجھا جائے اور ان کی صحبت سے بچا جائے — میں ان ہدایات سے مکمل اتفاق رکھتا ہوں۔

لیکن محض اس بات کو دہرا دینا ہی ہماری ذمہ داری کی تکمیل نہیں ہے، بلکہ اس سے آگے بھی کچھ اہم فریضے ہیں۔

ہمیں چاہیے کہ لوگوں کو صرف باطل سے روکنے پر اکتفا نہ کریں، بلکہ ان کے ذہن و قلب کو عقائدِ صحیحہ کی طرف پھیرنے کی بھی کوشش کریں۔ انہیں اہلِ سنت والجماعت کے مستند علما کی ویڈیوز، بیانات اور کتابوں کی طرف متوجہ کریں تاکہ وہ اپنا عقیدہ خود محفوظ کر سکیں، اور تاحیات اہلِ سنت پر ثابت قدم رہ سکیں۔
انہی باتوں پر گفتگو سمیٹتے ہوئے، بخوف طوالت میں اپنے رواں قلم کو موقوف کرتا ہوں ــــــــــــــــ

رب تعالیٰ ہمیں صراطِ مستقیم پر استقامت عطا فرمائے، اور خلوصِ نیت کے ساتھ اپنی رضا کے لیے دین پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللّٰہ علیہ وسلم

0 Response to "علم عقائد: ہرمسلمان کی انفرادی ذمہ داری | محمد سیرالعابدین مصباحی"

Post a Comment

Article Top Ads

Central Ads Article 1

Middle Ads Article 2

Article Bottom Ads

-->