فرمان رسولﷺ ’كنت نبيا وآدم بين الروح والجسد کی شرح اور صحتِ سند کی تحقیق
Saturday, 17 October 2026
Add Comment
فرمان رسولﷺ ’كنت نبيا وآدم بين الروح والجسد
کی شرح اور صحتِ سند کی تحقیق
تحقیق: محمد اسد الطحاوی
ہمارے ایک حنبلی دوست ہیں جنہوں نے ہمارے اہلسنت کے ایک جید سید عالم علامہ مظفر شاہ صاحب کا ایک کلپ پوسٹ کیا جس میں وہ نبی اکرمﷺ کے وجود حقیقی کی تخلیق کو حضرت آدم کی پیدائش سے پہلے بیان فرما رہے تھے ۔
اور مذکورہ حدیث کو اپنی دلیل بنا رہے تھے جو کہ اپنے متن میں بالکل واضح ہے’میں نبی ﷺ تھا جب آدم روح اور جسم (کے مراحل تخلیق) میں تھے۔
جس پر ہمارے حنبلی صاحب کو یہ شرح اچھی نہیں لگی تو ہمارے دوست اس پر درج ذیل تحریر نقل نقل کرتے ہیں ۔ ہم وہ مطلوبہ حصہ نقل کر دیتے ہیں؛
حنبلی صاحب:
مولوی صاحب کا یہ بیان نظر سے گزرا جس میں یہ ترمذی کی حدیث جس مضمون کی روایات مختلف الفاظ کے ساتھ دیگر کئی کتب میں بھی موجود ہیں ،سے یہ ثابت کررہے ہیں کہ سیدنا آدم علیہ السلام جب مٹی اور پانی کے درمیان تھے ،یا آپ کا خمیر تیار ہورہا تھا تب "نبی کریم صلی الله عليه وسلم پیدا ہوچکے تھے"
گویا اس روایت سے مولوی صاحب نبی کریم علیه السلام کا وجودِ حقیقی ثابت کررہے ہ
یں جبکہ یہ روایات یہ ثابت کرتی ہیں کہ؛ اس وقت "نبی کریم صلی الله عليه وسلم کی نبوت و خاتمیت مکتوب یعنی تقدیر میں لکھی جاچکی تھی"
یعنی یہ روایات "وجودِ حقیقی " نہیں بلکہ "وجودِ علمی و تقدیری " پر دلالت کرتی ہیں۔
ملاعلي القاري الحنفي رحمه الله اسی مضمون کی روایت کے تحت جس میں "مکتوب" کے الفاظ بھی موجود ہیں ،لکھتے ہیں؛
"(مكتوب) أي: كتبت خاتم الأنبياء في الحال التي آدم مطروح على الأرض حاصل في أثناء خلقته"
(مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح لعلي القاري ،تحت الرقم ٥٧٥٩)
امام محمد بن یوسف الصالحي الشامي رحمه الله(٩٤٢ھ) بھی اس کا معنی "مکتوب " لکھتے ہیں؛
"والمعنى: كتبت خاتم الأنبياء في الحال الذي آدم مطروح على الأرض حاصل في أثناء تخلقه"
(سبل الهدى والرشاد في سيرة خير العباد للصالحي ،٧٨/١)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الجواب (اسد الطحاوی)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس اعتراض کے جواب میں پہلے فقط یہ تصریح کرنی ہے کہ انکی اس پوسٹ پر ایک محقق صاحب نے اپنی تحقیق کے مطابق یہ کہا کہ یہ روایت مرفوعا ثابت ہی نہیں بلکہ یہ مرسل ہے ۔
اس پر انکی تحریر کا جواب آگے آئے گا۔
چونکہ حنبلی صاحب نے روایت کے متن میں مکتوب کے الفاظ دکھائے اور اس پر کچھ متاخرین ائمہ کے اقوال بھی نقل کیے جیسا کہ امام ملا علی وغیرہ۔
تو عرض ہے متاخرین روایات کے منکر و جید متن کی تحقیق اکثر اوقات نہیں کرتے بلکہ جتنے جتنے الفاظ بھی روایت میں آتے ہیں تو سب کی شرح کرکے تطبیق دیتے ہیں۔
برحال یہ روایت مکتوب کےالفاظ کے ساتھ کسی سند صحیح سے ثابت نہیں ۔
اسکا اصل متن اتنا ہی ہے جتنا اس تحریر کے شروع میں میں نے نقل کیا ہے ۔
باقی حنبلی صاحب کا یہ فرمانا کہ بریلوی عالم نے حضور کے تخلیق ِ حقیقی کو ثابت کرنے کی غلط شرح کی ہے تو اسکا جواب یہ ہے کہ حنبلی صاحب نے اس روایت کی شرح میں جلد بازی سے کام لیا ہے اگر متقدمین میں آراء پڑھ لی جاتی تو آپکے حنبلی مذہب کے دوسرے بانی یعنی امام اسحاق بن راہویہ سے بھی آپکو یہی شرح مل جانی تھی ۔
جیسا کہ امام ابن خلال حنبلی (المتوفى: 311هـ) نقل کرتے ہیں:
أخبرني حرب بن إسماعيل الكرماني، قال: قلت لإسحاق يعني ابن راهويه: حديث ميسرة الفجر قال: قلت: يا رسول الله صلى الله عليه وسلم، متى كنت نبيا؟ قال: «وآدم بين الروح والجسد» ، ما معناه؟ قال: «قبل أن تنفخ فيه الروح، وقد خلق»
حرب بن اسماعیل کرمانی نے مجھے بتایا، انہوں نے کہا: میں نے اسحاق یعنی ابن راہویہ سے پوچھا: حدیثِ میسرہ فجر؛ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ کب نبی بنے؟ تو آپ نے فرمایا: «جب کہ آدم روح اور جسد کے درمیان تھے»، اس کا کیا مطلب ہے؟
انہوں نے فرمایا: اس سے مراد یہ ہے کہ اس وقت آدم میں روح نہیں پھونکی گئی تھی اور وہ (ﷺ)تخلیق کیے جا چکے تھے۔
[ السنة الخلال وسندہ صحیح]
تو موصوف کا یہ اعتراض کرنا کہ یہ عقیدہ بریلویوں نے اپنی طرف سے گھڑ لیا ہے یا باطل شرح ہے توایسی بات نہیں ہے ۔
.............................................
اور دوسرے محقق جناب ملک عمار صاحب نے اس روایت کے مرفوع ہونے پر علل کی ابحاث نقل کی ہیں اور اس روایت کے دیگر معلول طرق کو نقل کیا اور امام دارقطنی سے اس روایت کے مرسل ہونے اور امام ابن کثیر سے اس روایت کی سند پر کلام نقل کرنے کے بعد یہی نتیجہ نکالا کہ یہ روایت اصلا مرسل ہی محفوظ ہے مرفوع ثابت نہیں۔
تو ہم انکی تحریر سے فقط س روایت کی اس سند پر انکا کلام نقل کریں گے جو ہمارے نزدیک مسند و صحیح ہے ۔
اور وہ سند بدیل بن میسرہ کے طریق سے ہے ۔
سب سے پہلے ہم ان محقق صاحب کا اس مذکورہ روایت پر کلام نقل کرتے ہیں:
حدیث( ميسرة الفجر):
🔶ﻭﺣﺪﺛﻨﺎ ﻓﻬﺪ، ﺣﺪﺛﻨﺎ ﻣﺤﻤﺪ ﺑﻦ ﺳﻨﺎﻥ اﻟﻌﻮﻗﻲ، ﺣﺪﺛﻨﺎ ﺇﺑﺮاﻫﻴﻢ ﺑﻦ ﻃﻬﻤﺎﻥ، ﻋﻦ ﺑﺪﻳﻞ ﺑﻦ ﻣﻴﺴﺮﺓ، ﻋﻦ ﻋﺒﺪ اﻟﻠﻪ ﺑﻦ ﺷﻘﻴﻖ،
- ﻋﻦ ﻣﻴﺴﺮﺓ اﻟﻔﺠﺮ، ﻗﺎﻝ: ﺳﺄﻟﺖ ﺭﺳﻮﻝ اﻟﻠﻪ ﺻﻠﻰ اﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﺳﻠﻢ: ﻣﺘﻰ ﻛﻨﺖ ﻧﺒﻴﺎ؟ ﻗﺎﻝ: " ﻛﻨﺖ ﻧﺒﻴﺎ ﻭﺁﺩﻡ ﺑﻴﻦ اﻟﺮﻭﺡ ﻭاﻟﺠﺴﺪ
🛑اس روایت کا دارومدار عبداللہ بن شقیق العقیلی پر ہے دراصل اس میں اختلاف ہے یہ روایت مرفوع اللہ کے نبی سے ثابت نہیں بلکہ مرسل ثابت ہے اس کی تفصیل نیچے بیان کی گئی ہے
جب اس روایت کو ان سے بدیل بیان کرتے تو ان سے روایت کرنے والے رواہ میں اختلاف ہے
ابراہیم بن طہمان(ثقه) اور منصور بن سعد(ثقه) اس کو موصولا بیان کرتے ہیں جبکہ حماد بن زید(ثقة ثبت حجة) اور یزید بن زریع (ثقة ثبت حجة)اور غیر واحد جن کا ذکر امام ترمذی نے کیا ہے وہ اس کو مرسلا بیان کرتے ہیں۔
امام ترمذی لکھتے ہیں :
وروى حماد بن زيد، ويزيد بن زريع وغير واحد عن بديل بن ميسرة هذا الحديث، عن عبد الله بن شقيق قال: قيل للنبي ﷺ: متى كتبت نبيا؟.
ولم يذكروا فيه عن ميسرة الفجر. «ترتيب علل الترمذي الكبير» (٦٨)
یعنی بدیل کی روایت میں بھی محفوظ مرسل ہی ہے کیوں ابراہیم بن طہمان اور اور منصور بن سعد اگر چہ ثقہ ہے لیکن ان حفاظ میں سے ایک کے درجہ کو بھی نہیں پہنچ سکتے جن کی انہوں نے مخالفت کی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الجواب ( اسد الطحاوی)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس طریق پر کامل اور تفصیلی تحقیق نہیں کی جیسا کہ اس کلام سے ظاہر ہے اور امام ترمذی کی بات کو پس قطعی دلیل بنا لیا گیا۔
جبکہ امام ترمذی کے اس دعویٰ میں نظر ہے ۔ جسکی تفصیل آگے ائے گی ۔
سب سے پہلی بات یہ ہے کہ اس روایت کی سب سے عالی اسناد کو دیکھا جائے پھر ائمہ کے کلام میں اختلاف کی صورت میں دلائل کے زریعہ تعین کیا جائے گا کہ کس کی بات صحیح ہے ۔
یہ روایت امام بخاری کے نزدیک صحیح اور ثابت ہے ۔
چناچہ صحابی میسرہ رضی اللہ کی صحابیت کو ثابت کرنے کے لیے امام بخاری نے اسی روایت کو دلیل بنایا ہے ۔
چناچہ آپ لکھتے ہیں :
ميسرة الفجر له صحبة،
قال محمد بن سنان حدثنا إبراهيم بن طهمان عن بديل بن ميسرة عن عبد الله بن شقيق عن ميسرة الفجر قال قلت يا رسول الله متى كنت نبيا؟ قال (كنت نبيا - 2) وآدم بين الروح والجسد.
وروى (3) ابن مهدي عن منصور بن سعد عن بديل، مثله.
میسرہ یہ صحابی رسولﷺ ہیں ۔
محمد بن سنان و ابراہیم نے بدیل سے عبداللہ بن شفیق سے حضرت میسرہ الفجر سے روایت کیا ہے ۔۔۔الخ
اور یہ روایت امام ابن مھدی نے بھی منصور بن سعد کے زریعہ بدیل سے اسی کی مثل بیان کی ہے ۔
[تاریخ الکبیر للبخاری]
تو حضرت میسرہ کی صحابیت اسی روایت سے ثابت ہے ۔
امام بخاری نے نزدیک سب سے عالی اسناد جس میں ابراہیم بن طھمان اور منصور بن سعد نے اس روایت کو متصل روایت کیا ہے یہی غیر معلل ہے ۔
اور امام ترمذی کا یہ دعویٰ کہ حماد نے اس روایت کو مرسل روایت کیا ہے یہ بات تو ٹھیک ہے
لیکن
پھر وہ یزید بن زریع کے ساتھ دیگر جن ائمہ کا تذکرہ کرکے ا س روایت کو بدیل سے روایت کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں یہ باکل غلط ہے ۔ کیونکہ اس روایت کو
بدیل سے بیان کرنے میں فقط تین رواتہ ہیں
ایک ابراہیم بن طھمان
دوسرا منصور بن سعد
اور تیسرے حماد بن زید ہیں
حماد بن زید نے یہ روایت کیا
اور باقی جن کا تذکرہ امام ترمذی نے کیا کیا یعنی یزید بن زریع اور دیگر غیر واحد ان سب کا اس روایت کو بدیل سے بیان کرنا ثابت ہی نہیں بلکہ وہ خالد الخذا کے طریق سے بیان کرتے ہیں
لہذا یہاں امام ترمذی کو خالد کے طریق سے بیان کرنے والے رواتہ کو بدیل سے بیان کرنے والے رواتہ سے ملانا انکا سخت تسامح ہے ۔
چونکہ امام ترمذی نے حماد بن زید کے علاوہ فقط یزید بن زریع کا نام لیا ہے ۔
تو سب سے عالی سند سے ہم ثبوت دے دیتے ہیں کہ یزید بن زریع یہ روایت بدیل سے نہیں بلکہ خالد کےطریق سے بیان کرتے تھے ۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، قَالَ: قَالَ أَعْرَابِيٌّ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَتَى كُنْتَ نَبِيًّا؟ قَالَ لَهُ النَّاسُ: مَهْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "دَعُوهُ، كُنْتُ نَبِيًّا وَآدَمُ بَيْنَ الرُّوحِ وَالْجَسَدِ".
[ كتاب القدرالفِرْيابِي (المتوفى: 301هـ)]
تو یہاں موصوف کا یہ دعویٰ کرنا کہ
ابراہیم بن طھمان اور منصود بن سعد کے مقابل
دو حفا ظ اس روایت کو مرسل بیان کرتے ہیں یہ صحیح نہیں
بلکہ دو ثقات کے مخالف امام حماد بن زید منفرد ہے اس روایت کو مرسل بیان کرنے میں امام بدیل سے
تو یہ دو ثقہ روایت مقدم ہونگے۔
یہی وجہ ہے کہ امام العلل دارقطنی نے بھی اس روایت کو جب بدیل کےطرق سے بیان کیا تو درج ذیل فقط طرق بیان کیے ۔
وسئل عن حديث ميسرة الفجر قلت: يا رسول الله متى كنت نبيا؟ قال: وآدم بين الروح والجسد.
فقال: يرويه عبد الله بن شقيق العقيلي، واختلف عنه فرواه بديل بن ميسرة، عن عبد الله بن شقيق.
واختلف عن بديل فرواه إبراهيم بن طهمان، ومنصور بن سعد اللؤلؤي، عن بديل، عن عبد الله بن شقيق، عن ميسرة؛
وخالفهما ابن زيد فرواه عن بديل، وأيوب، عن عبد الله بن شقيق مرسلا.
حضرت میسرہ فجر کی اس حدیث کے بارے میں پوچھا گیا کہ: «میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ کب نبی بنے؟ تو آپ نے فرمایا: اس حال میں کہ آدم روح اور جسد کے درمیان تھے»۔
تو اس کے جواب میں کہا گیا کہ:
اس حدیث کو عبد اللہ بن شقیق العقیلی روایت کرتے ہیں، اور ان سے روایت کرنے میں اختلاف کیا گیا ہے۔
چنانچہ بديل بن ميسرة نے اسے عبد اللہ بن شقیق سے روایت کیا ہے۔
اور بدیل سے روایت کرنے میں بھی اختلاف پایا جاتا ہے:
إبراهيم بن طهمان اور منصور بن سعد اللؤلؤي نے بديل کے واسطے سے، عبد اللہ بن شقیق سے، اور انہوں نے میسرہ سے اسے متصل روایت کیا ہے۔
اور ابن زید نے ان دونوں کی مخالفت کرتے ہوئے اسے بدیل اور ایوب کے واسطے سے، عبد اللہ بن شقیق سے مرسلاً روایت کیا ہے۔
[العلل دارقطنی]
معلوم ہوا کہ امام دارقطنی نے بھی حماد بن زید کا اس روایت کو بدیل سے مرسل بیان کرنے میں دو ثقہ رواتہ کی مخالفت میں انکو منفرد قرار دیا ہے ۔
اور یہ بھی معلوم ہوا کہ حماد بن زید سے وھم ہوا اس نے اس روایت کو ایوب کے طریق سے بھی بیا ن کر دی۔
لہذا امام ترمذی کا اس روایت کا یہ دعویٰ کرنا کہ یزید بن ریع و حماد بن زید کے ساتھ دیگر نے اس حدیث کو بدیل کے طریق سے مرسل بیان کی ہے یہ بالکل ہی غلط ہے ۔
اب آتے ہیں اس طرق کی طرف جو بدیل کے علاوہ اس روایت کو عبداللہ بن شفیق سے خالد بیا ن کرتا ہے ۔
اس میں بھی اختلاف ہے ۔
جیسا کہ محقق صاحب نے بھی لکھا ہے ہم انکے نکات نقل کرتے ہیں:
پھر اس روایت کو خالد الحذاء بھی عبداللہ بن شقیق سے بیان کرتے ہیں لیکن ان سے بیان کرنے والوں میں بھی اختلاف واقع ہوا
يزيد بن زريع، وهيب بن خالد، إسماعيل بن إبراهيم ابن علية، خالد الطحان، حجاج بن منهال، اور حماد بن زيد نے اسے مرسلا روایت کیا ہے
⭕ان۔کے علاوہ عبد الله بن المبارک اور بشر بن المفضل نے بھی اسے مرسلا روایت کیا ہے۔دیکھے الدارقطني في “العلل” (3432).
جب کہ حماد بن سلمہ اور ہشیم نے اسے متصلا بیان کیا ہے
🛑 حماد بن سلمہ سے مروی روایات میں اختلاف ہے۔
جب کہ حماد بن سلمہ اور ہشیم نے اسے متصلا بیان کیا ہے
🛑 حماد بن سلمہ سے مروی روایات میں اختلاف ہے۔
⭕سريج بن النعمان ، هدبة بن خالد اور حجاج بن المنهال جب حماد سے روایت کرتے ہیں وہ اسے عن رجل کے واسطے سےروایت کرتے ہیں ۔
⭕ جب کہ عبيد الله بن محمد التيمي، عفان بن مسلم وعمرو بن عاصم الكلابي ، كامل بن طلحة الجحدري، جب حماد بن سلمة سے روایت کرتے ہیں تو وہ اس ابن أبي الجدعاء کے واسطے روایت کرتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الجواب (اسد الطحاوی)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خالد الخذا نے اس روایت کو تین طریقے سے بیان کیا ہے
عبداللہ بن شفیق سے مرسلا
عبداللہ بن شفیق سے عن رجل کے طریق سے
اور
عبداللہ بن شفیق سے ابن ابی الجدعاء کے طریق سے
یہاں مرسل حقیقی نہیں بلکہ خالد نے اس روایت کو جو مرسل بیان کیا ہے پھر رجل کہہ کر
اور پھر نام کی تصریح دیکر جب واضح کر دیا تو پھر یہ روایت مرسل نہ رہی
جیسا کہ امام ابن سعد نقل کرتے ہیں :
قال: أخبرنا إسماعيل بن إبراهيم بن علية عن خالد الحذاء عن عبد الله بن شقيق قال: قال رجل: يا رسول الله متى كنت نبيا؟ فقال الناس: مه مه. فقال رسول الله. ص: دعوه كنت نبيا وآدم بين الروح والجسد
یہاں خالد نے رجل کے ساتھ روایت کیا
پھر جب یہی روایت حماد بن سلمہ نے بیان کی تو انکے دو تلامذہ نے جب یہ روایت بیان کی تو اس میں رجل کے نام کی تصریح ہے
أخبرنا عفان بن مسلم وعمر بن عاصم الكلابي قالا: أخبرنا حماد بن سلمة عن خالد الحذاء عن عبد الله بن شقيق عن ابن أبي الجدعاء قال قلت: يا رسول الله متى كنت نبيا؟ قال: إذ آدم بين الروح والجسد
[طبقات ابن سعد]
اور امام دارقطنی نے اس خاص خالد کے طریق سے عبداللہ بن شفیق کی روایت کو مرسل صواب کہاتھا
ورواه ابن المبارك، ويزيد بن زريع، وحماد بن زيد، وبشر بن المفضل، عن خالد، عن عبد الله بن شقيق، عن النبي صلى الله عليه وسلم مرسلا وأشبهها بالصواب المرسل.
[العلل للدارقطنی]
اور یہ بھی امام دارقطنی نے تسامح ہوا کہ کیونکہ انکو یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ خالد نے جو یہ روایت مرسل بیان کی ہے اس میں ابن ابی الجدعاء کا نام آیا ہے وہ یہی میسرہ صحابی تھے ۔
جیسا کہ امام دارقطنی کہتے ہیں :
فرواه، عن الثوري، عن خالد، عن ابن شقيق، عن رجل له صحبة، عن النبي صلى الله عليه وسلم؛
ورواه حماد بن سلمة، عن خالد، عن ابن شقيق، عن ابن أبي الجدعاء، وقيل: عنه، عن أبي الجدعاء.
اسے الثوری نے، خالد سے، ابن شقیق سے، اور انہوں نے ایک ایسے شخص سے روایت کیا جن کو شرفِ صحابیت حاصل تھا، اور انہوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا۔
اور اسے حماد بن سلمة نے، خالد سے، ابن شقیق سے، اور انہوں نے ابن ابی الجدعاء سے روایت کیا، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ: ابن شقیق نے (ابن ابی الجدعاء کی بجائے) ابی الجدعاء سے روایت کیا ہے۔
[العلل للدارقطنی]
یعنی ثوری نے خالد سے مبھم نام کے ساتھ فقط صحابی کی تصریح سے روایت کیا اور حماد بن سلمہ نے ابن ابی الجدعاء نام سے بیان کیا ہے اور یہ وہی میسرہ صحابی ہی ہیںَ
جیسا کہ خالد کے اور شاگرد نے بھی مبھم رجل کے نام سے روایت متصل ہی بیان کی ہے ۔
ثنا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، عَنْ رَجُلٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَتَى بُعِثْتَ نَبِيًّا؟ قَالَ: «وَآدَمُ بَيْنَ الرُّوحِ وَالْجَسَدِ» .
[ السنة ابن ابی عاصم]
اور یہ ابن ابی الجدعا یہ میسرہ صحابی ہی ہیں جو کہ ابراہم بن طھمان اور منصور بن سعد نے بیان کی تھی۔
انہوں نے صحابی کی کنیت سے بیان کیا اور حماد بن سلمہ نے خالد کے طریق سے اس صحابی کے اصل نام سے یہ روایت کی ۔
یعنی بدیل سے دو ثقہ نے اس روایت کو عبداللہ بن شفیق سے میسرہ کنیت سے بیان کیا
اور بدیل کے متابع خالد نے اسکو صحابی کے نام کے ساتھ بیان کیا ۔
اورکچھ ناقدین کو یہ دو الگ صحابہ لگے وہ انکی خطاء ہے ۔
جیسا کہ امام ابن دمشقی امام ابن قاض قرطبی اور امام ذھبی سے تصریحا لکھتے ہیں:
و (ميسرة) صحابي يعد في أعراب البصرة، قال ابن القاص -فيما بلغنا عنه-: واسم (ميسرة): عبد الله بن أبي الجدعاء، وميسرة لقب له.
وما قاله ابن القاص لم أره لغيره، لكن أشار إلى قوله الذهبي في "التجريد" فقال: عبد الله بن أبي الجدعاء، وقيل: ابن أبي الحمساء، قيل: هو تميمي، وقيل: كناني.
روى عنه عبد الله بن شقيق غير حديث، وقيل: إنه ميسرة الفجر. انتهى.
اور (میسرہ) ایک صحابی ہیں جن کا شمار بصرہ کے اعراب میں ہوتا ہے۔ ابن القاص نے — جہاں تک یہ بات ہم تک پہنچی ہے — کہا ہے: اور میسرہ کا نام عبد اللہ بن ابی الجدعاء ہے، اور میسرہ ان کا لقب ہے۔
اور ابن القاص نے جو کچھ کہا ہے، وہ میں نے ان کے علاوہ کسی اور سے نہیں دیکھا، لیکن علامہ ذہبی نے "التجرید" میں اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا ہے: عبد اللہ بن ابی الجدعاء، اور کہا گیا ہے: ابن ابی الحمساء، اور کہا گیا ہے: وہ تمیمی ہیں، اور کہا گیا ہے: کنانی ہیں۔
ان سے عبد اللہ بن شقیق نے ایک سے زیادہ احادیث روایت کی ہیں، اور کہا گیا ہے کہ یہی "میسرہ الفجر" ہیں۔ (بات یہاں ختم ہوتی ہے)
[جامع الآثار في السير ومولد المختار]
اسی طرح امام شمس الدین دمشقی (المتوفى: 765هـ) کہتے ہیں:
ميسرَة الْفجْر من أَعْرَاب الْبَصْرَة لَهُ صُحْبَة وَرِوَايَة حَدِيث قَالَ قلت يَا رَسُول الله مَتى كنت نَبيا قَالَ كنت نَبيا وآدَم بَين الرّوح والجسد روى عَنهُ عبد الله بن شَقِيق الْعقيلِيّ قَالَ بن الْفرج وَاسم ميسرَة الْفجْر عبد الله بن أبي الجدعاء وميسرة لقب لَهُ
میسرہ الفجر بصرہ کے اعراب میں سے ہیں، انہیں شرفِ صحابیت اور حدیث کی روایت حاصل ہے۔ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ کب نبی بنے؟ تو آپ نے فرمایا: «میں اس وقت بھی نبی تھا جب آدم روح اور جسد کے درمیان تھے»۔
ان سے عبد اللہ بن شقیق العقیلی نے روایت کی ہے۔ ابن الفرج کہتے ہیں کہ میسرہ الفجر کا نام عبد اللہ بن ابی الجدعاء ہے اور میسرہ ان کا لقب ہے۔
[الإكمال في ذكر من له رواية في مسند الإمام أحمد ]
اسی طرح امام ابن حجر لکھتے ہیں:
وأخرجه أحمد من هذا الوجه، وسنده صحيح.
وقد قيل إنه عبد الله بن أبي الجدعاء الماضي في العبادلة. وميسرة لقب.
اور اسے امام احمد نے اسی طریق سے روایت کیا ہے، اور اس کی سند صحیح ہے۔
اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ عبد اللہ بن ابی الجدعاء ہیں جو "العبادلة" میں گزر چکے ہیں، اور میسرہ ان کا لقب ہے۔
[الإصابة في تمييز الصحابة]
اور محقق صاحب نے اپنی تحریر میں حضرت ابو ھریرہ کے طریق پر اس روایت کے تحت امام ابن کثیر سے جرح نقل کی ہے
👈اسی طرح حضرت ابو ہریرہ سے ایک اور روایت ملتی ہے جس میں اس طرح کے الفاظ ہیں:
♦️عن أبي هريرة رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم، في قوله تعالى: {وَإِذْ أَخَذْنَا مِنَ النَّبِيِّينَ مِيثَاقَهُمْ وَمِنْكَ وَمِنْ نُوحٍ} [الأحزاب: 7]، قال النبي صلى الله عليه وسلم: “كنت أول النبيين في الخلق، وآخرهم في البعث، فبدأ بي قبلهم”.
ابن کثیر( 342/6)
🔷 امام ابن کثیر اس روایت کو نقل کرنے کے بعد خود ہی اس میں موجود علت بیان کر دیتے ہیں۔یہ روایت ضعیف ہے کیونکہ اس میں سعید بن بشیر موجود ہے جو کہ متروک الحدیث ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الجواب (اسد الطحاوی)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن امام ابن کثیر نے بدیل کے طریق کو جو ابن مھدی سے ہے جید قرار دیا ہے
وقال الإمام أحمد حدثنا عبد الرحمن حدثنا منصور بن سعيد عن بديل عن عبد الله بن شقيق عن ميسرة الفجر قال قلت يا رسول الله متى كنت نبيا؟ قال: «وآدم بين الروح والجسد» اسناده جيد
[البدائیہ]
خلاصۃ:
امام ترمذی نے بدیل سے متصل حدیث بیان کرنے والے دو رواتہ کے مقابل تنہا حماد بن زید کی بجائے دیگر وراتہ جو خالد سے اس روایت کو مرسل بیان کرتے تھے انکو بدیل سے مرسل روایت کرنے والا بنا دیا ۔
جبکہ ایسا نہیں بدیل سے اس روایت کو متصل بیان کرنے میں دہ ثقہ کے مقابل تنہا حماد بن زید ہیں
جیسا کہ امام دارقطنی نے کہا اور امام بخاری نے اس وجہ سے اس روایت کو دلیل بنایا اور غیر معلل قرار دیا ۔
اور خالد سے یہ روایت مرسل، مبھم نام اور ابن ابی الجدعاء کے نام سے آتی ہے ۔
تو امام دارقطنی نے خاص خالد کے طریق سے روایت کو مرسل صواب قرار دیا ۔
کیونکہ انکے نزدیک خالد سے رجل اور ابن ابی الجدعاء کا طریق آیا تو روایت میں اختلاف بڑھ گیا
جبکہ یہ میسرہ صحابی کا ہی نام تھا۔
تو خالد دو ثقات کے متابع ہوتا ہے متصل بیان کرنے میں
تو انکی مرسل روایت وھم قرار پائے گی۔
متصل صواب قرار پائے گی
اور حضرت میسرہ کنیت ہے اور ابن ابی الجدعاء انکا نام ہے
اور ان سے امام عبداللہ بن شفیق بیان کرتے ہیں انکو دو علیحدہ اشخاص سمجھنے میں کچھ ائمہ کو وھم ہوا۔
Link will be apear in 60 seconds.
Well done! you have successfully gained access to Decrypted Link.

0 Response to "فرمان رسولﷺ ’كنت نبيا وآدم بين الروح والجسد کی شرح اور صحتِ سند کی تحقیق"
Post a Comment