بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خوش آمدید

Sada e Qalb
The voice of our heart
آپ کی آمد ہمارے لیے باعث مسرت ہے
Sada e Qalb
The Voice of our heart

Sada E Qalb

صداۓ قلب
✦ مؤسس: محمد کونین الصدیقی المصباحی ✦
کسی اچھی اور معیاری تحریر کا مطالعہ انسان سے انسانیت تک کا ایک مکمل سفر ہے، ذوقِ مطالعہ اور شوقِ تحریر انسانی فکرونظرکو معراج کی آخری سرحد تک پہنچانے کا مؤثر ترین ذریعہ ہے،آئیں مطالعے کے اس سفر میں قدم قدم ساتھ چلتے ہیں۔

مراد الترمذي بالغريب في سننه | اپنی سنن میں امام ترمذی رحمہ اللہ کی غریب میں مراد۔


[مراد الترمذي بالغريب في سننه]
اپنی سنن میں امام ترمذی رحمہ اللہ کی غریب میں مراد۔


كتبه : أحمد بن محمد الخراساني


امام ترمذی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: كتاب العلل الواقع بآخر جامع الترمذي - ت بشار (6/251)

وَمَا ذَكَرْنَا فِي هَذَا الْكِتَابِ حَدِيثٌ غَرِيبٌ فَإِنَّ أَهْلَ الْحَدِيثِ يَسْتَغْرِبُونَ الْحَدِيثَ لِمَعَانٍ:
رُبَّ حَدِيثٍ يَكُونُ غَرِيبًا لَا يُرْوَى إِلَّا مِنْ وَجْهٍ وَاحِدٍ، مِثْلُ مَا حَدَّثَ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي الْعُشَرَاءِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَمَا تَكُونُ الذَّكَاةُ إِلَّا فِي الْحَلْقِ وَاللَّبَّةِ؟ فَقَالَ: لَوْ طَعَنْتَ فِي فَخِذِهَا أَجْزَأَ عَنْكَ
فَهَذَا حَدِيثٌ تَفَرَّدَ بِهِ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي الْعُشَرَاءِ، وَلَا يُعْرَفُ لِأَبِي الْعُشَرَاءِ عَنْ أَبِيهِ إِلَّا هَذَا الْحَدِيثُ. وَإِنْ كَانَ هَذَا الْحَدِيثُ مَشْهُورًا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ، وَإِنَّمَا اشْتُهِرَ مِنْ حَدِيثِ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِهِ.

اور اس کتاب میں جب ہم غریب حدیث کو ذکر کریں تو اہل الحدیث (آئمہ محدثین) حدیث کو ایک سے زیادہ معنوں میں غریب کہتے ہیں۔

کبھی حدیث اس طرح غریب ہوتی ہے کہ وہ ایک وجہ (طریق یا سند) کے علاؤہ مروی ہی نہیں ہوتی۔ مثال کے طور پر وہ حدیث جسے حماد بن سلمہ روایت کرتے ہیں ابو العشراء سے وہ اپنے والد مالک بن قہطم سے وہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! کیا جانور کو ذبح کرتے وقت اس کے حلق یا گلے ہی کی جانب سے ذبح کرنا ضروری ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تم اس کی ران میں بھی نیزہ مار دو تو یہ بھی تمہارے لئے کافی ہے۔

اس حدیث میں حماد بن سلمہ کا ابو العشراء سے تفرد ہے اور ابو العشراء کی اپنے والد سے اس حدیث کے علاؤہ اور کوئی حدیث جانی نہیں جاتی۔ اگرچہ یہ حدیث اہل علم کے ہاں مشہور ہے اور یہ تو صرف حماد بن سلمہ ہی کی حدیث سے مشہور ہوئی ہے۔ ہم اسے حماد بن سلمہ کی حدیث کے علاؤہ نہیں جانتے۔

تفصیل:-
• یہ حدیث صرف ایک ہی طریق (حماد بن سلمہ عن ابی العشراء عن أبيه) سے مروی ہے۔ جو اس کا اصل طریق ہے۔ اور اسکے علاؤہ یہ حدیث آئمہ محدثین کے ہاں کسی دوسری سند سے مروی نہیں۔ اور یہ حدیث منکر ضعیف ہے۔ اور اس میں راوی ابو العشراء مجہول ہے۔

• پھر امام ترمذی اسے کتاب العلل میں ذکر کرتے ہیں جس میں انھوں نے امام بخاری سے اس حدیث کے متعلق سوال کیا۔
العلل الكبير للترمذي = ترتيب علل الترمذي الكبير (1/242)

وَسَأَلْتُ مُحَمَّدًا عَنْ حَدِيثِ أَبِي الْعُشَرَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، فَقُلْتُ: أَعَلِمْتَ أَحَدًا رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ، غَيْرُ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ؟ قَالَ: لَا. قُلْتُ لَهُ: تَعْرِفُ لِأَبِي الْعُشَرَاءِ أَشْيَاءَ غَيْرَ هَذَا؟ قَالَ: لَا. قَالَ مُحَمَّدٌ: وَاخْتَلَفُوا فِي اسْمِ أَبِي الْعُشَرَاءِ، فَقَالَ بَعْضُهُمُ: اسْمُهُ أُسَامَةُ بنُ قِهْطِمٍ، وَقَالَ بَعْضُهُمُ: اسْمُهُ يَسَارُ بْنُ بَلْزٍ، وَيُقَالُ: ابْنُ بَرَزٍ، وَيُقَالُ اسْمُهُ: عُطَارِدُ

اور میں (ترمذی) نے امام بخاری رحمہ اللہ سے اس حدیث کے متعلق سوال کیا جسے ابو العشراء اپنے والد سے روایت کرتا ہے۔ تو میں نے کہا: کیا آپ جانتے ہیں کہ اس حدیث کو حماد بن سلمہ کے علاؤہ کوئی اور نقل کرتا ہو؟ امام بخاری رحمہ اللہ نے فرمایا: نہیں۔ پھر میں نے ان سے کہا: کیا آپ ابو العشراء کی اس کے علاؤہ اور کوئی حدیث جانتے ہیں؟ امام بخاری نے کہا: نہیں۔ محمد بن اسماعیل البخاری کہتے ہیں: لوگوں نے اسکے نام میں اختلاف کیا ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ اس کا نام اسامہ بن قہطم ہے ، بعض نے کہا ہے کہ اسکا نام یسار بن بلز ہے اور کہا ابن برز اور کہا کہ اسکا نام عطارد ہے۔
• امام بخاری تاریخ الکبیر میں ابو العشراء کی حدیث اور اس میں نکارت کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔التاريخ الكبير للبخاري - ت الدباسي والنحال (2/317)

أُسامةُ بنُ مالكِ بنِ قِهطِمٍ، أبو العُشَراءِ الدَّارِمِيُّ (٥) (٦).قاله أحمدُ. وقال (٧) بعضُهم: عُطَاردُ بنُ بَلْزٍ (٨).

وَيُقالُ: سَيَّارُ (٩) بنُ بَلْزِ بنِ مَسْعودِ بنِ خَوْليِّ (١٠) بنِ حَرْمَلَةَ بنِ قَتادةَ، مِنْ بَني مَوْلَة بنِ عبدِ اللَّهِ بنِ فُقَيْمِ بنِ دارِمٍ (١١) البَصْريُّ.

قال لنا (١٢) آدمُ: عن حمَّادِ بنِ سَلَمةَ، عن أَبي العُشَراءِ (١٣)، عن أبيه؛ قلتُ: يا رسولَ اللَّهِ أَمَا تَكُونُ الذَّكاةُ إِلَّا في اللَّبَّةِ (١)؟ قال: «لَوْ طَعَنْتَ في فَخِذِها (٢) لَأَجْزَأكَ».
قال أبو عبدِ اللَّهِ: فِي (٣) حَدِيثهِ واسمِه وسَماعِه مِنْ أبيه (٤) نَظَرٌ

اسامہ بن مالک بن قہطم ابو العشراء دارمی۔ یہ امام احمد نے کہا ہے۔
اور بعض نے کہا ہے عطارد بن بلز اور کہا ہے سیار بن بلز بن مسعود بن خولی بن حرملہ بن قتادہ ، بنو مولہ بن عبد اللہ بن فقیم بن دارم البصری ہیں۔
ہمیں خبر دی آدم نے وہ حماد بن سلمہ سے وہ ابو العشراء سے وہ اپنے والد سے وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! کیا جانور کو ذبح کرتے وقت اس کے حلق یا گلے ہی کی جانب سے ذبح کرنا ضروری ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تم اس کی ران میں بھی نیزہ مار دو تو یہ بھی تمہارے لئے کافی ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: اسکی حدیث میں ، اسکے نام میں اور اسکے اپنے والد سے سماع میں نظر ہے۔ (یعنی اسکی حدیث اور اسکا اپنے والد سے سماع مشکوک ہے۔)
اور اب انکے والد کا ذکر پیش کرتے ہیں جن کو صحابی بتایا جاتا ہے: كتاب الاستيعاب في معرفة الأصحاب - ت التركي (3/408)

مالكُ بنُ قَهْطَمٍ (٦)، ويُقالُ: قَحْطَمٍ (٧)، بالحاءِ، وهو والدُ أبي العُشَراءِ الدَّارِميِّ، اختُلِف في اسمِ أبي العُشَراءِ واسمِ أبيه، فقال البخاريُّ (١): أبو العُشَراءِ اسمُه أسامةُ بنُ مالِك بنِ قَحْطَمٍ، قاله أحمدُ بنُ حنبلٍ، قال: وقال بعضُهم: اسمُه عُطاردُ بنُ بَلْزِ -[قال: ويُقالُ: يسارُ بنُ بَلْزِ] (٢) - بنِ مسعودِ بنِ خَولِيِّ بنِ حَرْملةَ بنِ قتادةَ، مِن بني مَوْلَةَ ابنِ عبدِ اللهِ بنِ فُقَيْمِ (٣) بنِ دَارِمٍ، نَزَل البَصْرةَ، هذا كلُّه كلامُ البخاريِّ في أبي العُشَراءِ.

وقال أحمدُ بنُ زُهَيرٍ (٤): سمِعتُ يحيى بنَ معينٍ وأحمدَ بنَ حنبلٍ يقولان: اسمُ أبي العُشَراءِ الدَّارميِّ أسامةُ بنُ مالكٍ.

قال أبو عمرَ : قد قيل في اسمِ أبي العُشَراءِ: بَلْزُ (٥) بنُ قَهْطَمٍ (٦)، وقيل: عُطارِدُ بنُ بَرزٍ، بتحريكِ الراءِ وتَسْكينِها أيضًا، وقيل: بَرْزُ بنُ قَهْطَمٍ (٧)، وهو مِن بني دارمِ بنِ مالكِ بن زيدِ مَناةَ بن تَمِيمٍ، وأبو العُشَراءِ لا أعرِفُ له ولا لأبيه غيرَ حديث ذكاةِ الضرورةِ إذا لم يُوصَلْ إلى الحلقِ واللَّبَّةِ (١): "لو طَعَنْتَ في فَخِذِها أجزأكَ (٢) "، ولم يَرْوِ عن أبي العُشَراءِ فيما علِمتُ غيرُ حَمَّادِ بنِ سَلَمَةَ (٣)، وحديثُه هذا في الزَّكاةِ قال به أكثرُ الفقهاءِ في ذكاةِ الضرورةِ، وجعَلوها كالصَّيْدِ، وبعضُهم يَأْباه، وممن أنكَر معناه ولم يَقُلْ به: مالكُ بنُ أنسٍ

مالک بن قہطم قحطم ح والا بھی کہا جاتا ہے۔ اور یہ ابو العشراء الدارمی کے والد ہیں۔ اور ابو العشراء اور انکے والد کے نام میں اختلاف کیا گیا ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا: ابو العشراء ، اسکا نام اسامہ بن مالک بن قحطم ہے۔ یہی امام احمد بن حنبل نے کہا۔ اور بعض دوسرے لوگوں نے کہا ابو العشراء کا نام عطارد بن بلز ہے اور کہا یسار بن بلز بن مسعود بن خولی بن حرملہ بن قتادہ ہے۔ جو بنو مولی ابن عبد اللہ بن فقیم بن دارم سے ہے۔ بصرہ چلے گئے۔ ابو العشراء میں یہ سارا کلام امام بخاری کا ہے۔ اور احمد بن زہیر نے کہا کہ میں نے امام احمد بن حنبل اور یحییٰ بن معین رحمہما اللہ کو کہتے سنا کہ ابو العشراء کا نام اسامہ بن مالک ہے۔

امام ابن عبد البر کہتے ہیں: ابو العشراء کے نام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکا نام بلز بن قہطم ہے۔ اور عطارد بن برز بھی کہا گیا۔ راء کی تحریک اور سکون کیساتھ بھی۔ اور کہا گیا برز بن قہطم اور وہ بنو دارم بن مالک بن بن زید بن منات بن تمیم سے ہے۔ اور میں ابو العشراء اور اسکے والد سے ایک حدیث کے علاؤہ اور کوئی حدیث نہیں جانتا۔ وہی حدیث جس میں ضرورت کے تحت جانور ذبح کرنے کا ذکر ہے کہ جب جانور کے حلق اور گلے پر وار نہ کر سکیں۔ تو نبی ص نے کہا: تم اسکی ران میں مار دو تو یہ تمہارے لیے کافی ہے۔ اور ابو العشراء سے یہ حدیث حماد بن سلمہ کے علاؤہ اور کوئی روایت نہیں کرتا۔ اور ذبح کی اس حدیث میں اکثر فقہاء نے یہی کہا ہے کہ یہ صرف ضرورت کے وقت ہے۔ اور اسے شکار سے تشبیہ دی گئی ہے۔ اور بعض فقہاء نے اس کا انکار کیا۔ اور جنہوں نے اسکا انکار کیا ان میں امام مالک بن انس رحمہ اللہ شامل ہیں۔

نوٹ: اور ہمیں بھی ابو العشراء کی اور اسکے والد مالک بن قحطم کی اسکے علاؤہ اور کوئی حدیث نہیں ملی۔ اور اسکا متن عمل کے لحاظ سے بھی منکر ہے کیونکہ یہ حدیث جمہور امت کے عمل کے خلاف ہے۔ کہ حلق یا سینے کے علاؤہ ران میں وار کر کے جانور کو ذبح کیا جائے

امام ابن قدامہ المقدسی رحمہ اللہ م620ھ لکھتے ہیں: المغني لابن قدامة - ت التركي (13/303)
وأمّا المحلُّ فالحَلْقُ (١٤) واللَّبَّةُ وهى الوَهْدَةُ التى بين أَصْلِ العُنُقِ والصَّدْرِ. ولا يجوزُ الذَّبحُ فى غيرِ هذا المحلِّ بالإِجْماعِ، وقد رُوِىَ فى حديثٍ، عن النَّبِىّ ﷺ، أنَّه قال: «الذَّكاةُ فِى الحَلْقِ واللَّبَّةِ» (١٥). وقال (١٦) أحمدُ: الذَّكاةُ فى الحَلْقِ واللَّبَّةِ. واحْتَجَّ بحديثِ عمرَ، وهو ما رَوَى سعيدٌ، والأَثْرَمُ، بإسْنادِهما عن الفُرافِصَةِ، قال: كُنَّا عندَ عمرَ، فنادَى أَنَّ النَّحْرَ فى اللَّبَّةِ أو الحَلْقِ لِمَن قَدَرَ. وإنَّما نَرَى أَنَّ الذَّكاةَ اخْتَصَّت بهذا المحلِّ لأنَّه مَجْمَعُ العُروقِ، فتَنْفَسِحُ بالذَّبحِ فيه الدِّماءُ السَّيَّالَةُ، ويُسْرِعُ زُهوقُ النَّفْسِ، فيكونُ أطْيَبَ للَّحْمِ، وأَخفَّ على الحيوانِ. قال أحمدُ: لو كان حَدِيثُ أبى العُشَراءِ حديثًا. يعنى ما رَوَى أبو العُشَراءِ عن أبيه، عن النَّبِىِّ ﷺ، أَنَّه سُئِلَ: أمَّا تكونُ الذَّكاةُ إلَّا فى الحَلْقِ واللَّبَّةِ؟ فقال رسولُ اللَّه ﷺ: «لَوْ طَعَنْتَ فِى فَخِذِهَا، لَأَجْزَأَ عَنْكَ» (١٩). قال أحمد: أبو العُشَراءِ هذا ليس بمَعْرُوفٍ. وأمَّا الذِّكْرُ فالتَّسْمِيةُ، وقد مَرَّ ذِكْرُها (٢٠). وأمَّا الفِعْلُ فيُعْتَبَرُ قَطْعُ الحُلْقُومِ والْمَرِىءِ. وبهذا قال الشافِعِىُّ.

جانور کو ذبح کرنے کی جگہ حلق یا گلا ہے۔ اور یہ اصل گردن اور سینے کے درمیان کی جگہ ہے۔ اور اس پر اجماع ہے کہ اس جگہ کے علاؤہ ذبح کرنا جائز نہیں۔ اور یہ حدیث نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مروی ہے کہ "جانور کا ذبح کرنا حلق یا گلے پر ہی ہے۔" اور امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے بھی یہی کہا ہے کہ "جانور کو حلق یا گلے سے ہی ذبح کیا جائے۔" اور امام احمد بن حنبل نے اس حدیث سے حجت پکڑی ہے جسے سعید اور اثرم نے اپنی اسانید سے فرافصہ سے روایت کیا انھوں نے کہا کہ "ہم حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تھے تو آپ نے ندا لگائی کہ جو طاقت رکھتا ہے وہ جانور کو حلق یا گلے کی جگہ سے ذبح کرے اور ہم اس سے یہی سمجھتے تھے کہ ذبح کیلئے یہی جگہ خاص ہے کیونکہ اسی جگہ رگیں اکٹھی ہوتی ہیں اور بہتا ہوا خون یہیں سے اچھی طرح نکل جاتا ہے اور جان نکلنا آسان ہو جاتی ہے۔ اس طرح گوشت بھی پاک رہتا ہے اور جانور پر معاملہ آسان ہو جاتا ہے۔" امام احمد بن حنبل نے کہا: اگر ابو العشراء کی حدیث حدیث ہوتی۔ (یعنی صحت کو پہنچتی۔ تو اس سے یہ مسئلہ نکلتا ہے) اس حدیث کے تحت جسے ابو العشراء نے اپنے والد کی سند سے روایت کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا گیا: کیا حلق اور گلے کے علاؤہ ذبح کرنا نہیں ہے؟ تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اسکی ران میں مار دو تو تمہارے لیے کافی ہے۔ امام احمد بن حنبل نے کہا: ابو العشراء غیر معروف (یعنی مجہول) ہے۔ جہاں تک ذکر ہے تو بس نام ہے۔ اور یہ ذکر پہلے ہو چکا ہے۔ مگر عمل کے حوالے معتبر یہی ہے کہ گلے اور کھانے کی نالی سے کاٹا جائے اور یہی قول امام شافعی رحمہ اللہ کا ہے۔

• تو پتا چلا کہ یہ حدیث سخت منکر ہے۔ اور یہ بعید نہیں کہ امام ترمذی رحمہ اللہ اس حدیث کی نکارت جانتے تھے۔ کیونکہ اسکو غریب کہنا امام ترمذی رحمہ اللہ کی جانب سے نکارت کی طرف ہی اشارہ ہے۔ یوں یہاں پر غریب بمعنی منکر بھی استعمال ہوا ہے۔ جس کی وضاحت ہم اوپر کر آئے۔

اور ابھی آگے بھی امام ترمذی رحمہ اللہ نے غریب کی مزید اقسام اور مثالیں بیان کی ہیں۔ جن کی تفصیل ان شاءاللہ ہم آئندہ اقساط میں مکمل بیان کریں گے۔ کیونکہ وقت کی کمی کی وجہ سے ابھی ان سب کو ذکر نہیں کر سکے۔ واللہ المستعان۔

(قسط : اول)




0 Response to "مراد الترمذي بالغريب في سننه | اپنی سنن میں امام ترمذی رحمہ اللہ کی غریب میں مراد۔"

Post a Comment

Article Top Ads

Central Ads Article 1

Middle Ads Article 2

Article Bottom Ads

-->