بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خوش آمدید

Sada e Qalb
The voice of our heart
آپ کی آمد ہمارے لیے باعث مسرت ہے
Sada e Qalb
The Voice of our heart

Sada E Qalb

صداۓ قلب
✦ مؤسس: محمد کونین الصدیقی المصباحی ✦
کسی اچھی اور معیاری تحریر کا مطالعہ انسان سے انسانیت تک کا ایک مکمل سفر ہے، ذوقِ مطالعہ اور شوقِ تحریر انسانی فکرونظرکو معراج کی آخری سرحد تک پہنچانے کا مؤثر ترین ذریعہ ہے،آئیں مطالعے کے اس سفر میں قدم قدم ساتھ چلتے ہیں۔

قرآن مجید میں کس سورت میں مسجد قبا کی شان بیان ہوئی ہے

قرآن مجید میں کس سورت میں مسجد قبا کی شان بیان ہوئی ہے؟


بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ


سورۂ توبہ میں ’’مسجدِ قباء‘‘ کی فضیلت بیان کی گئی ہے۔ اس کی بنیاد رسولِ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم نے رکھی اور جب تک حضور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم نے قُبا میں قیام فرمایا اس میں نماز پڑھی۔

چنانچہ قرآن مجید میں ہے:”﴿لَمَسْجِدٌ اُسِّسَ عَلَى التَّقْوٰى مِنْ اَوَّلِ یَوْمٍ اَحَقُّ اَنْ تَقُوْمَ فِیْهِؕ.﴾ ترجمۂ کنز الایمان:بیشک وہ مسجد کہ پہلے ہی دن سے جس کی بنیاد پرہیزگاری پر رکھی گئی ہے وہ اس قابل ہے کہ تم اس میں کھڑے ہو۔ (القرآن المجید، سورة التوبة، الآية:108)

اس آیت کے تحت ”تفسیر جلالین“ میں ہے:” ﴿لَمَسْجِدٌ اُسِّسَ﴾ بُنِيَتْ قَواعِده ﴿عَلى التَّقْوى مِن أوَّل يَوْم﴾ وُضِعَ يَوْم حَلَلْت بِدارِ الهِجْرَة وهُوَ مَسْجِد قُباءَ كَما فِي البُخارِيّ.“ یعنی جس مسجد کی بنیادیں تقویٰ پر رکھی گئیں، اس کی بنیاد اس دن رکھی گئی جس دن آپ ﷺ دارِ ہجرت (مدینہ منورہ) میں تشریف لائے اور وہ مسجدِ قُباء ہے جیسا کہ بخاری شریف میں ہے۔ (تفسیر الجلالين، سورة التوبة، تحت الآية:108)

”خزائن العرفان“ میں ہے:”اس سے مراد مسجدِ قُبا ہے جس کی بنیاد رسولِ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم نے رکھی اور جب تک حضور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم نے قُبا میں قیام فرمایا اس میں نماز پڑھی۔ بخاری شریف کی حدیث میں ہے کہ رسولِ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم ہر ہفتہ مسجدِ قُبا میں تشریف لاتے تھے۔ دوسری حدیث میں ہے کہ مسجدِ قُبا میں نماز پڑھنے کا ثواب عمرہ کے برابر ہے۔ مفسِّرین کا ایک قول یہ بھی ہے کہ اس سے مسجدِ مدینہ مراد ہے اور اس میں بھی حدیثیں وارِد ہیں، ان دونوں باتوں میں کچھ تعارُض نہیں کیونکہ آیت کا مسجدِ قُبا کے حق میں نازِل ہونا اس کو مستلزم نہیں ہے کہ مسجدِ مدینہ میں یہ اوصاف نہ ہوں۔“ (خزائن العرفان، سورة التوبة، تحت الآية:108)

وَاللہُ تَعَالٰی أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ

كتبه: محمد اُویس العطاری المصباحی

0 Response to "قرآن مجید میں کس سورت میں مسجد قبا کی شان بیان ہوئی ہے"

Post a Comment

Article Top Ads

Central Ads Article 1

Middle Ads Article 2

Article Bottom Ads

-->