بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خوش آمدید

Sada e Qalb
The voice of our heart
آپ کی آمد ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے
Sada e Qalb
The Voice of our heart

Sada E Qalb

صداۓ قلب
مؤسس: محمد کونین الصدیقی المصباحی
کسی اچھی اور معیاری تحریر کا مطالعہ انسان سے انسانیت تک کا ایک مکمل سفر ہے، ذوقِ مطالعہ اور شوقِ تحریر انسانی فکرونظرکو معراج کی آخری سرحد تک پہنچانے کا مؤثر ترین ذریعہ ہے،آئیں مطالعے کے اس سفر میں قدم قدم ساتھ چلتے ہیں۔

ٹنکی میں نجاست گِر جائے تو اس کا کیا حکم ہے




چھوٹی اور بڑی پانی ٹنکی میں نجاست گِر جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ مسئلہ کو مفصل تحریر فرمائیں۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
`اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ`

-------------------------------------------------------------------------------------------------------------------


*ایسی ٹنکی جو دہ دردہ نہ ہو تو اس کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اگر نجاَست مرئیہ ہو یعنی دکھنے والی نجاست تو اس کو نکال دیں اس کے بعد مُندرجہ ذیل میں سے کسی ایک طریقہ کے مطابق ٹنکی کو پاک کیا جا سکتا ہے۔*

(1) ٹنکی میں ایک طرف سے پانی ڈالتے جائیں اور دوسری جانب سے پانی نکلتا رہے اور نجاست کا اثر زائل ہو جائے تو وہ ٹنکی ہو جائے گی اور وہ پانی بھی پاک ہو جائے گا۔

(2) اس ٹنکی کا سارا پانی نکال کر اسے خشک ہونے دیں جب ٹنکی ہو کر اس کی نجاست دور ہو جائے گی تو وہ ٹنکی پاک ہو جائے گی۔

”رد المحتار“ میں ہے:”المختار طھارۃ المتنجس بمجرد جریانه“ یعنی مختار یہ ہے کہ ناپاك چیز کو محض جاری کرکے پاك کیا جائے۔ (الدر المختار، باب المیاہ، 1/36)

”بحرالرائق“ میں ہے:”وان قل الخارج“ یعنی اگرچہ نکلنے والا کم ہو۔ (البحر الرائق، کتاب الطهارة، 1/78)

رہا اگر اس ٹینکی میں موجود پانی دہ در دہ ہے اور اس میں نجاست گر گئی، تو جب تک اس پانی میں نجاست کا اثر (رنگ ، بو یا ذائقہ) ظاہر نہ ہو، پانی نا پاک نہیں ہو گا۔

والله تعالیٰ اعلم بالصواب

از قلم: محمد اویس العطاری المصباحی 

--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

مزید پڑھیں 👇🏻 

شوہر کا ناپاک کپڑا اگر بیوی دھوے تو کیا شوہر کے لیے پاک ہوگا..؟


0 Response to "ٹنکی میں نجاست گِر جائے تو اس کا کیا حکم ہے"

Post a Comment

Article Top Ads

Central Ads Article 1

Middle Ads Article 2

Article Bottom Ads

-->