حیض کی حالت میں روزہ رکھنا


حیض کی حالت میں روزہ رکھنا


حیض کی حالت میں روزہ رکھنا


بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
`اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ`


حیض کی حالت میں روزہ رکھنا حرام ہے کیونکہ روزہ کے لیے عورت کا حیض و نفاس سے پاک ہونا شرط ہے۔ اور جب حیض منقطع ہو جائے تو روزہ کی قضا کرنا ضروری ہے۔ نماز کی قضاء نہیں کیوں کہ نماز ہر روز پانچ مرتبہ فرض ہے اور حیض مہینے میں مکرر ہونے کی وجہ سے حرج ہے۔ جبکہ روزے مہینے میں صرف ایک مہینے فرض ہیں جن میں حرج نہیں ہے۔

حالتِ حیض میں روزہ رکھنا جائز نہیں، چنانچہ ”تنوير الأبصار مع در مختار“ میں ہے:”(يمنع الصلاة وصوماً وتقضيه) لزوماً دونها للحرج.“ یعنی حالتِ حیض میں نماز و روزہ ممنوع ہیں اور روزہ کی قضا ہے، حرج نہ ہونے کی وجہ سے۔ (تنوير الأبصار مع الدر المختار، كتاب الطهارة، باب الحيض، الجزء الأول، صفحة:485، دار عالم الكتب رياض، ملتقطاً)


روزے کے لیے عورت کا حیض و نفاس سے پاک ہونا شرط ہے، چنانچہ مراقی الفلاح میں ہے:”(ويشترط لوجوب أدائه) الصحة أي الخلو عن (حيض ونفاس).“ یعنی روزے کے وجوب کے لیے حیض ونفاس سے پاک ہونا شرط ہے۔ (مراقی الفلاح شرح نور الإيضاح، كتاب الصوم، صفحة:635، دار الكتب العلمية بيروت)

روزے کی قضاء ہے نماز کی قضاء نہیں، اس کی علت کے متعلق ”رد المحتار“ میں ہے:”قوله:(للحرج) علة لقوله دونها:أي لأن في قضاء الصلاة حرجاً بتكررها في كل يوم وتكرر الحيض في كل شهر، بخلاف الصوم فإنه يجب في السنة شهراً واحداً.“ یعنی مصنف کا قول ”حرج کی وجہ سے“ اس کا مطلب یہ ہے کہ کیونکہ نماز کی قضاء میں حرج ہے ہر دن میں مکرر کی وجہ سے اور حیض کا ہر مہینے میں مکرر ہونے کی وجہ سے، برخلاف روزے کے کیونکہ وہ سال میں صرف ایک مہینے فرض ہیں۔ (رد المحتار على الدر المختار، كتاب الطهارة، باب الحيض، مطلب لو أفتى مفت بشيءٍ من هذه الأقوال في مواضع الضرورة طلباً للتيسير كان حسناً، الجزء الأول، صفحة:485، دار عالم الكتب رياض)


”فتاویٰ عالمگیری“ میں ہے:ومنها:أنه يحرم عليهما الصوم فتقضيانه هكذا في الكفاية، إذا شرعت في صوم النفل ثم حاضت يلزمها القضاء احتياطاً هكذا في الظهيرية.“ (الفتاوى الهندية، كتاب الطهارة، الباب السادس في الدماء المختصة بالنساء، الفصل الرابع في أحكام الحيض والنفاس والإستحاضة، الجزء الأول، صفحة:42، دار الكتب العلمية بيروت)

والله تعالیٰ اعلم بالصواب

كتبه:محمد اُویس العطاری المصباحی
--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
مزید پڑھیں 👇🏻 

 ناپاکی کی حالت میں روزہ رکھنا کیسا ہے


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.