جیکٹ کی چین کھول کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟




جیکٹ کی چین کھول کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟


بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

حُکمِ شَرع یہ ہے کہ جیکٹ یا صَدری وغیرہ کے نیچے جو لباس ہو اس کے سارے بٹن لگے ہوں تو جیکٹ یا صَدری کے کُل بٹن کُھلے ہوں یا بعض، نماز بِلا کراہت ہو جائے گی کیونکہ یہ نہ ہی تو خلافِ مُعتاد ہے اور نہ ہی اسے معیوب سمجھا جاتا ہے۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں کوئی شخص کوٹی کے بٹن یا جیکٹ کی چَین (Zip) نہ لگائے اور اندر قمیص کے سارے بٹن لگے ہوں تو نماز ہو جائے گی۔

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں:”انگرکھے پر جو صَدری یا چُغہ پہنتے ہیں اور عُرفِ عام میں اُن کا کوئی بوتام بھی نہیں لگاتے اور اسے معیوب بھی نہیں سمجھتے تو اس میں بھی حرج نہیں ہونا چاہئے کہ یہ خلافِ معتاد نہیں۔“ (فتاویٰ رضویہ، جلد:7، صفحہ:386، رضا فاؤنڈیشن دعوت اسلامی)

والله تعالیٰ اعلم بالصواب


----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

آستین موڑ کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ اس مسئلہ کو ضرور پڑھیں پڑھنے کے لیے کلک کریں  

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.