حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور صحبت مرشد




 حضرت ابوبکر صدیق   رضی اللہ عنہ اور صحبت مرشد


طالب دعا : محمد تمیز الدین نقشبندی مصباحی ۔

منجانب : خانقاہ نقشبندیہ مجددیہ خیریہ رضویہ علیمیہ ۔
-------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

(1) سلسلہ نقشبندیہ کے ماوی و ملجا افضل البشر بعد الانبیاء بالتحقیق حضرت ابو بکر صدیق رضی الله عنہ ہیں ، نوجوانوں میں سب سے پہلے ایمان لانے والی آپ ہی کی ذات ہے، آپ کی ذات "استقامت فی الدین" کی تصویر ہے ، جس میں رحم ، شفقت ، عفو و درگزر ، صدق و صفا ، عاجزی و انکساری ، حلم و بردباری بدرجہ اتم موجود تھی ، آپ ہی کی وہ ذات اقدس ہے جسے "صاحب و یار غار" کہا جاتا ہے۔

:سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ کے دو اصول مشہور ہیں 

(1) کامل اتباع سنت مصطفی صلی الله علیہ وسلم ،
(2) محبتِ مرشد ، جس کے ضمن میں صحبت مرشد بھی داخل ہے۔

:حضرت ابو بکر صدیق اور صحبت مرشد 
صحبت کی اہمیت کا اندازہ اسی سے ہو جاتا ہے کہ صحابی کی تعریف کا خلاصہ یہ ہے کہ جسے مرشدِ اعظم رسول اعظم صلی الله علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی ہو ، اور اس بات پر متقدمین و متاخرین کا اجماع ہے کہ تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سب سے افضل حضرت ابوبکر صدیق رضی الله عنہ کی ذات ہے ، وجہ عشق رسول صلی الله علیہ وسلم ہے اور صحبت رسول صلی الله علیہ وسلم ہے کہ آپ رضی الله عنہ کو ایمان و عشق اور صحبت کا سب سے زیادہ حصہ حاصل تھا ، آپ رضی الله عنہ کی صحبت کا اندازہ اسی سے ہو جاتا ہے کہ الله تعالیٰ نے قرآن مجید میں آپ کو" ثانی اثنین" اور نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کا "صاحب" فرمایا،


:اور نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے آپ رضی الله عنہ کی صحبت کو محبت بھرے لفظوں میں یوں ارشاد فرمایا 


فَقالَ رَسولُ اللَّهِ ﷺ: إنَّ مِن أمَنِّ النّاسِ عَلَيَّ في صُحْبَتِهِ ومالِهِ أبا بَكْرٍ، ولو كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلًا غيرَ رَبِّي لاتَّخَذْتُ أبا بَكْرٍ، (بخاری شریف)

بیشک لوگوں میں سب سے زیادہ ابوبکر کی صحبت اور مال کا مجھ پر احسان ہے اور اگر میں اپنے رب کے سوا کسی کو خلیل بناتا تو ضرور ابوبکر کو بناتا۔
الله اکبر ! یہ حدیث پاک حضرت ابوبکر صدیق رضی الله عنہ کی " صحبت مرشد " کے متعلق سب سے بہترین دلیل ہے ، کہ خود مرشد اعظم صلی الله علیہ وسلم اپنے مرید کامل کی صحبت کو اتنے شوق ، فخر اور نرالے انداز میں بیان فرما رہے ہیں۔ ( سبحان الله )


:صحبت مرشد کا فائدہ 

نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کی صحبت کی برکت یہ ملی کہ قبر میں بھی حضور صلی الله علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی ، اور حشر میں حوض کوثر پر اور جنت میں نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے اپنی صحبت کا وعدہ فرما دیا ہے ۔( ترمذی شریف کا مفہوم )۔

یعنی حضرت ابوبکر صدیق رضی الله عنہ کو دنیا ، برزخ ، حشر ، حوض کوثر اور جنت ہر جگہ صحبت مرشد حاصل ہے ۔

وفات : 63 سال کی عمر میں 13, ھ کو وفات پا کر اپنے مرشد کی صحبت میں گنبد خضریٰ کے نیچے مدفون ہوئے ۔

الله تعالیٰ حضرت ابوبکر صدیق رضی الله عنہ کے صدقے صحبت مرشد عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین بجاہ النبی الکریم صلی الله علیہ وسلم ۔

----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

افضلیت یار غار، ہمسر مزار صدیق اکبر رضی اللّٰہ عنہ پر مشتمل مضمون ایک بار ضرور پڑھیں پڑھنے کے لیے کلک کریں 



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.