اگر کوئی شخص اپنی شرمگاہ دیکھ لے تو کیا وضو ٹوٹ جائے گا؟




❓اگر کوئی شخص اپنی شرمگاہ دیکھ لے تو کیا وضو ٹوٹ جائے گا



بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
`اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ`

--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
یاد رہے! اپنا یا دوسرے کا گھٹنا یا ستر دیکھنے سے وضو اصلاً نہیں ٹوٹتا کیونکہ یہ نواقضِ وضو سے نہیں ہے۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں وضو نہیں ٹوٹے گا۔ عوام یہ بات مشہور ہے کہ گھٹنا یا ستر کھلنے یا اپنا یا پَرایا ستر دیکھنے سے وُضو جاتا رہتا ہے، یہ محض بے اصل بات ہے اس کو ختم کرنا ضروری ہے۔

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ سے سوال ہوا کہ اگر کسی شخص کا ستر کھُل جائے تو جس نے دیکھا یا جس کا ستر کھلا، وضو رہےگا یا نہیں؟ تو آپ نے جواباً ارشاد فرمایا:”وضو کسی چیز کے دیکھنے یا چھونے سے نہیں جاتا۔“ (ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت، حصہ اول، صفحہ:171، مجلس المدينة العملية دعوت اسلامی)

صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اَعظَمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں:”عوام میں جو مشہور ہے کہ گھٹنا یا اور ستر کھلنے یا اپنا یا پرایا ستر دیکھنے سے وُضو جاتا رہتا ہے محض بے اصل بات ہے۔ ہاں وُضو کے آداب سے ہے کہ ناف سے زانو کے نیچے تک سب ستر چھپا ہو بلکہ استنجے کے بعد فوراً ہی چھپا لینا چاہیئے کہ بغیر ضرورت ستر کھلا رہنا منع ہے اور دوسروں کے سامنے ستر کھولنا حرام ہے۔“ (بہارِ شریعت، وضو کا بیان، جلد:1، حصہ:2، صفحہ:309، مجلس المدينة العملية دعوت اسلامی)

والله تعالیٰ اعلم بالصواب

از قلم: محمد اویس العطاری المصباحی 

----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

موبائل فون پر نعت کی رِنگٹان لگانا کیسا ہے؟ اس مسئلہ کو پڑھنے کے لیے     کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.