غیر مسلموں کے تیوہار کی مٹھائی لینا اور اسے کھانا کیسا ہے؟




غیر مسلموں کے تیوہار کی مٹھائی لینا اور اسے کھانا کیسا ہے؟


بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
`اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ`

----------------------------------------------------------------------------------------------------------------

غیر مسلموں کے تیوہار کی مٹھائی خاص ان کے تیوہار کے موقع پر نہ لے کیونکہ اس میں ایک طرح سے ان کے تیوہار میں شرکت ہے۔ اگر دوسرے دن دے تو لینے میں حرج نہیں۔ اور وہ مٹھائی پاک ہے کھا سکتے ہیں۔

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ سے سوال ہوا کہ کافر جو ہولی دیوالی میں مٹھائی وغیرہ بانٹتے ہیں، مسلمانوں کو لینا جائز ہے یا نہیں تو تو آپ نے جواباً ارشاد فرمایا:”اُس روز نہ لے۔ ہاں! اگر دوسرے روز دے تو لے لے نہ یہ سمجھ کر کہ ان خُبَثاء کے تیوہار کی مٹھائی ہے بلکہ ”مالِ مُوذی نصیبِ غازی سمجھے۔“ (ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت، حصہ:اوّل، صفحہ:163، مجلس المدينة العملية دعوت اسلامی)

شارحِ بخاری مُفتی شریف الحق اَمجدی رَحْمَۃُ اللہ تعالٰی عَلَیْہِ سے ہندو کے تیوہار کی مٹھائی کھانے کے متعلق سوال ہوا تو آپ نے جواباً ارشاد فرمایا:”یہ مٹھائی پاک ہے اس لیے اس کا کھانا جائز لیکن خاص ان کے تیوہار کے موقع پر لینا ممنوع ہے، یہ ایک طرح سے ان کے تیوہار میں شرکت ہے۔ دوسرے دنوں میں لینے میں حرج نہیں۔ (فتاویٰ شارحِ بخاری، کتاب العقائد، باب الفاظ الکفر، جلد:2، صفحہ:596)


والله تعالیٰ اعلم بالصواب

از قلم:: محمد اویس العطاری المصباحی 

----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

 کیا واقعی فاتحہ دینا مندر میں پرساد چڑھانے کے مانند ہے..؟ کیا فرق ہے دونوں میں دلائل و براہین سے آراستہ شدہ تحریر کو پڑھنے کے لیے 

👉یہاں کلک کریں 👈 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.