عورت کا ذبیحہ کیسا ہے؟






عورت کا ذبیحہ اور اس کا گوشت کھانا کیسا ہے؟



بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
`اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ`

--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

اگر عورت مسلمان ہو اور ذبح کرنا جانتی ہو اور وہ جانور حلال بھی ہو تو عورت کا ذبح کرنا بھی جائز ہے اور اس جانور کا کھانا بھی جائز ہے۔ لہذا صورتِ مسؤولہ میں اگر عورت مسلمان ہو اور مُرغے کو صحیح طور پر ذبح کر دے تو اسے کھانا شرعاً جائز وحلال ہے۔


تنویر الابصار مع درِ مختار میں ہے:”(وشرط کون الذابح مسلماً)۔۔۔(ولو) الذابح (۔۔۔۔امرأۃ أو صبیا یعقل التسمیۃ والذبح) ویقدر“ یعنی ذبح کرنے والے کامسلمان ہوناشرط ہے، اگرچہ ذابح عورت ہو یا ایسا بچہ ہو جو بسم اللہ پڑھ لیتا ہو اورذبح کو جانتا ہو اور ذبح کرنے پر قادربھی ہو۔(تنویر الابصار مع الدر المختار، کتاب الذبائح، جلد 9، صفحہ:496-495، مطبوعہ کوئٹہ، ملتقطاً)


اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ سے سوال ہوا کہ عورت کے ہاتھ کا ذبیحہ جائز ہے یا نہیں؟ تو آپ نے جواباً ارشاد فرمایا:”مسلمان عورت کے ہاتھ کا ذبیحہ جائز ہے جبکہ وہ ذبح کرنا جانتی ہو اور ٹھیك ذبح کردے۔“ (فتاویٰ رضویہ، جلد:20، صفحہ:251، رضا فاؤنڈیشن دعوت اسلامی)


والله تعالیٰ اعلم بالصواب

از قلم: محمد اویس العطاری المصباحی 

----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

عورت امام بن سکتی ہے یا نہیں ،اگر بن سکتی ہے تو کن کن میں ،اور اگر نہیں بن سکتی تو کن کن صورتوں میں ،فرض سنت نفل نمازوں میں؟   (تفصیلی جواب) اس مسئلہ کو پڑھنے کے لیے 

👉🏻یہاں کلک کریں 👈 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.