اگر لڑکی والے از خود بخوشی اپنی بیٹی کو جہیز دیں تو اس کو لینا کیسا ہے؟








اگر لڑکی والے از خود بخوشی اپنی بیٹی کو جہیز دیں تو اس کو لینا کیسا ہے؟


بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
`اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ`

--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

اگر لڑکی والے از خود بخوشی شادی میں جو جہیز دیں تو اس کو لینا بالکل جائز و حلال ہے، شرعاً کوئی حرج نہیں۔کیونکہ فی نفسہ جہیز دینا سنت ہے۔

حضور ﷺ نے جب اپنی پیاری اور لاڈلی شہزادی حضرتِ فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا کا نکاح فرمایا تو آپ کو جہیز دیا چنانچہ مسند احمد بن حنبل میں ہے:”عن علی: أنَّ رسول اللهﷺ لما زوَّجَہ فاطمة بعث معه بخمیلة و وِسَادةٍ من أدم حَشوھا لِیْفٌ، ورَحَیَیْن و سِقاء و جرَّتین“ یعنی حضرت علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ نے حضرت فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا کا نکاح فرمایا تو آپ کے مبارک جہیز میں ایک چادر، کھجور کی چھال سے بھرا ہوا ایک تکیہ، دو مٹکے، ایک پیالہ اور دو آٹا پیسنے کی چکیاں بھیجیں۔ (مسندِ احمد بن حنبل، جلد:1، صفحہ:191، حدیث:819)


فتاویٰ فقیہ ملت میں ہے:”اگر اپنی خوشی سے (جہیز) دیا جائے تو شرعاً کوئی قباحت نہیں بشرطیکہ المعہود کالمشروط نہ ہو۔“ (فتاویٰ فقیہ ملت، باب الجہاز، جلد:1، صفحہ:568)


والله تعالیٰ اعلم بالصواب

از قلم: محمد اویس العطاری المصباحی 


----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

جہیز بالرضا اور جہیز بالجبر کا کیاحکم ہے..؟ یہ مسئلہ مذکورہ مسئلہ سے زیادہ ضروری ہے اس کو ضروری پڑھیں پڑھنے کے لیے 

👉یہاں کلک کریں 👈 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.