بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خوش آمدید

Sada e Qalb
The voice of our heart
آپ کی آمد ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے
Sada e Qalb
The Voice of our heart

Sada E Qalb

صداۓ قلب
مؤسس: محمد کونین الصدیقی المصباحی
کسی اچھی اور معیاری تحریر کا مطالعہ انسان سے انسانیت تک کا ایک مکمل سفر ہے، ذوقِ مطالعہ اور شوقِ تحریر انسانی فکرونظرکو معراج کی آخری سرحد تک پہنچانے کا مؤثر ترین ذریعہ ہے،آئیں مطالعے کے اس سفر میں قدم قدم ساتھ چلتے ہیں۔

پھولوں کا سہرہ باندھنا کیسا ہے





سوال: دولھا کو جو پھولوں کا ہار یا پھولوں کا سہرہ باندھا جاتا ہے — اس کا شرعی حکم کیا ہے؟



*بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ*
`اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ`
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

*پھولوں کا سہرا باندھنا مُباح و جائز ہے جبکہ اور کوئی وجہ مانع نہ ہو۔ کیونکہ یہ ایک دنیوی رسم ہے جس کو شریعت نے منع نہ فرمایا اور نہ ہی اس کا حکم دیا تو یہ بھی دیگر رسوم مباحہ کی طرح مباح ہی رہے گا۔*

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ اسی طرح کے ایک سوال میں جواباً ارشاد فرماتے ہیں:”پھولوں کا سہرا جیسا سوال میں مذکور رسوم دنیویہ سے ا یك رسم ہے جس کی ممانعت شرع مطہر سے ثابت نہیں نہ شرع میں اس کے کرنے کا حکم آیا ہے تو مثل اور تمام عادات ورسوم مباحہ کے مباح رہے گا۔ شرع شریف کا قاعدہ کلیہ یہ ہے کہ جس چیز کو خدا و رسول اچھا بتائیں وہ اچھی ہے اور جسے برا فرمائیں وہ بری ہے اور جس سے سکوت فرمائیں یعنی شرع سے نہ اس کی خوبی نکلے نہ برائی وہ اباحت اصلیہ پر رہتی ہے کہ اس کے فعل و ترك میں ثواب نہ عقاب، یہ قاعدہ ہمیشہ یاد رکھنے کا ہے کہ اکثر جگہ کام آئے گا۔ ۔ ۔ کچھ سطور بعد لکھتے ہیں:بالجملہ خلاصہ یہ ہے کہ سہرا نہ شرعا منع نہ شرعًا ضروری یا مستحب،بلکہ ایك دنیوی رسم ہے۔کی تو کیا،نہ کی توکیا، اس کے سوا جو کوئی اسے حرام گناہ بدعت ضلالت بتائے وہ سخت جھوٹا،بر سر باطل اور جو اسے ضروری لازم اور ترك کو شرعا موجب تشنیع جانے وہ نرا جاہل۔“ (فتاویٰ رضویہ، جلد:23، صفحہ:323 ملتقطا، رضا فاؤنڈیشن دعوت اسلامی)
والله تعالیٰ اعلم بالصواب

از قلم: محمد اویس العطاری المصباحی

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

نسل نو کو کتابیں پڑھنے سے دلچسپی نہیں اسی لیے اسی کی سہولت کو  مدنظر رکھتے ہوئے شرعی اعتبار سے ہمبستری کے متعلق مکمل زبردست سوال و جواب کے انداز میں ایک بار ضرور پڑھیں پڑھنے کے لیے 
👉یہاں کلک کریں 👈 



0 Response to "پھولوں کا سہرہ باندھنا کیسا ہے"

Post a Comment

Article Top Ads

Central Ads Article 1

Middle Ads Article 2

Article Bottom Ads

-->