ہولی کی تاریخ • ہولی کی حقیقت | اس کے منانے والے کا حکم


ہولی منانا کیسا ہے، اس کا پس منطر


ہولی کیوں منائی جاتی ہے اور کب سے منائی جاتی ہے اس کی تحقیق کیا ہے مکمل حوالہ جات کے ساتھ ارشاد فرمائیں مہربانی ہوگی .. عوام میں جو مشہور ہے کہ ہولی حضرت ہاجرہ رضی اللہ عنها کا نام تھا اس کی تحقیق کیا ہے؟


بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
`اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ`
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ہولی کی تاریخ، اور اس کی حقیقت اور منانے والے کا حکم


اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اسی طرح کے سوال میں جواباً تحریر فرماتے ہیں:”ہولی دیوالی ہندؤوں کے شیطانی تہوار ہیں، جب ایران خلافت فاروقی میں فتح ہوا بھاگے ہوئے آتش پرست کچھ ہندوستان میں آئے ان کے یہاں دو۲ عیدیں تھیں، ۱ نوروز کہ تحویل حمل ہے اور ۲مہرگان کہ تحویل میزان، وہ عیدیں اور ان میں آگ کی پرستش ہندؤوں نے ان سے سیکھیں اور یہ چاند سورج دونوں کو پوجتے ہیں لہذا ان کے وقتوں میں یہ ترمیم کہ میکھ سنکھ رانت کی پور نماشی میں ہولی اور تلاسنکھ رانت کی اماؤس میں دیوالی یہ سب رسوم کفار ہیں، مسلمانوں کو ان میں شرکت حرام اور اگر پسند کریں تو صریح کفر۔“ (فتاویٰ رضویہ، جلد:14، صفحہ:680، رضا فاؤنڈیشن دعوت اسلامی)

اور عوام میں جو مشہور ہے کہ ”ہولی حضرت ہاجرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا نام تھا“ محض غلط اور من گھڑت بات ہے، حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔

والله تعالیٰ اعلم بالصواب۔     

از قلم: محمد اویس العطاری المصباحی

==========================================

جے ہند بولنا کیسا ہے اس کے بارے میں پڑھنے کے لیے 

👉یہاں کلک کریں 👈 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.