حضرت امام حسن عسکری رضی ﷲ عنہ کی مختصر سوانح

امام حسن عسکری رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کی سیرت و خدمات محمد کونین صدیقی کٹیہاری


حضرت امام حسن عسکری علیہ الرحمہ — سیرت و خدمات


از قلم: محمد کونین صدیقی کٹیہاری

---------------------------------------------

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نام، نسب اور لقب

حضرت امام حسن عسکری علیہ الرحمہ اہلِ بیتِ  اطہار  کے جلیل القدر امام، سیدنا امام علی نقی علیہ الرحمہ کے فرزند اور امام حسین رضی اللہ عنہ کی نسلِ مبارک سے ہیں۔

لقب: عسکری اس لیے ہے کہ امام حسین نے زندگی کا زیادہ حصہ سامرہ (جسے عسکر بھی کہتے ہیں) میں بسر کیا، جو اس زمانے میں عباسی حکومت کی فوجی چھاؤنی تھی۔


 اہلِ بیتِ اطہار  کی محبت ایمان کا حصہ ہے۔
قرآن میں دلیل:
إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا
(الاحزاب: 33)
یعنی: اللہ تو یہی چاہتا ہے کہ اے اہل بیت! تم سے ہر ناپاکی کو دور کر دے اور تمہیں خوب پاک کر دے۔


حدیث شریف:
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: «أُذَكِّرُكُمُ اللَّهَ فِي أَهْلِ بَيْتِي»
(صحیح مسلم: 2408)
یعنی: میں تمہیں اللہ کی یاد دلاتا ہوں اپنے اہلِ بیت کے بارے میں۔


: ولادت اور تربیت
امام حسن عسکری رضی ﷲ عنہ کی ولادت 232 ھ کو مدینہ منورہ میں ہوئی، بچپن ہی سے زہد و ورع، تقویٰ و طہارت اور علم و حلم کے پیکر تھے۔
(سیر اعلام النبلاء (جلد 13، صفحہ 122، علامہ ذہبی)


:علمی مقام
امام حسن عسکری رضی ﷲ عنہ نہایت فقیہ، متکلم اور علمِ دین کے خادم تھے، مشکل دور میں اپنے ماننے والوں کو تعلیم دی۔

اس زمانے میں عباسی خلفا کا ظلم انتہا پر تھا، دربار نے امام حسن عسکری کو سامرہ میں نظر بند رکھا۔


 : دین کی حفاظت
باطل فرقوں اور بدعات کے خلاف تعلیم دی، اپنے متعلقین کو خطوط کے ذریعے رہنمائی دی۔


: اخلاق و کردار
امام حسن عسکری رضی ﷲ عنہ کا زہد، تقوی، عبادت، درگزر، علم، فقاہت، حلم اور صبر سب مسلم تھا، عباسی خلیفہ نے قید رکھا، لیکن حسن عسکری رضی ﷲ عنہ نے قید ہی کو عبادت گاہ بنا لیا، جن کے در پر محتاجوں کی بھیڑ رہتی تھی۔


وصال
حضرت حسن عسکری رضی ﷲ عنہ نے 260ھ میں سامرہ ہی میں وصال فرمایا۔
جن کی شہادت زہر دینے سے ہوئی، چنانچہ مزار مبارک پر آج بھی ہزاروں عقیدت مند حاضری دیتے ہیں۔




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.