حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ — سیرت و خدمات
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
تاریخِ اسلام میں حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ کا مقام کسی تعارف کا محتاج نہیں، غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہونے کے باوجود توحید کی صدا بلند کرنا، ظلم سہہ کر بھی ایمان پر ڈٹے رہنا، اور خود کو فنا فی عشقِ خدا ﷻ و رسول ﷺ کر دینا، یہ سب صفات حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ کو دیگر صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین میں منفرد مقام عطا کرتی ہیں۔
نسب و پیدائش:
حضرت "بلال بن رباح" حبشی رضی اللہ عنہ کا تعلق حبشہ ( عصر حاضر میں "ایتھوپیا) سے تھا، والدہ کا نام "حمامہ" تھا جو حبشی قوم کی معزز خاتون تھیں، حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ مکّہ مکرمہ میں سخت دل کافر امیہ بن خلف کے غلام تھے۔
اسلام کی قبولیت:
حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ ابتدائی دور کے مسلمان ہیں، حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ذریعے دعوتِ اسلام پائی اور فوراً کلمۂ توحید پڑھ لیا۔
ظلم و استقامت:
امیہ بن خلف نے حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ پر ظلم کی انتہا کر دی تپتی ریت، دہکتے پتھر، گلے میں رسی ڈال کر کھینچنا وغیرہ مگر زبان سے صرف "احدٌ احدٌ"۔
📚 حوالہ: صحیح بخاری، کتاب الایمان،
آزادی:
(حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اپنی جیب سے کافی رقم ادا کر کے حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ کو خرید کر آزاد کیا۔
اسی آزادی پر قرآنِ کریم کی آیت نازل ہوئی: "وَسَيُجَنَّبُهَا الْأَتْقَى الَّذِي يُؤْتِي مَالَهُ يَتَزَكَّى"
(اللیل: 17-18)
📚 حوالہ: تفسیر ابن کثیر، جلد 8، صفحہ 511، مطبوعہ دار طیبہ۔
اذان کی فضیلت:
ہجرت کے بعد مدینہ منورہ میں مؤذن کا انتخاب ہوا تو حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ کو یہ شرف ملا کہ سب سے پہلے مسجد نبوی کی اذان حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ نے دی۔
📚 حوالہ: صحیح مسلم، کتاب الصلاۃ
جہادی خدمات:
حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ نے غزوہ بدر، احد، خندق سمیت کئی معرکوں میں شرکت کی، میدانِ بدر میں حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ ہی نے سابقہ ظالم مالک رذیل ترین شخص امیہ بن خلف کو جہنم رسید کیا۔
وصالِ رسول ﷺ کے بعد:
حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے وصال کے بعد مدینہ میں اذان نہ دے سکے، دل برداشتہ ہوکر شام (دمشق) چلے گئے، حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنہما کی درخواست پر آخری اذان دی، جس پر مدینہ گونج اٹھا۔
📚 حوالہ: سیر اعلام النبلاء، امام ذہبی، جلد 1، صفحہ 352، مطبوعہ مؤسسة الرسالة بیروت۔
وفات:
حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ کا انتقال 20 ہجری میں دمشق میں ہوا۔ آج بھی دمشق میں مزار مرجعِ خلائق ہے
حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ کی حیات ہمیں درس دیتی ہے کہ توحید کا پیغام طاقتور ظلم کے سامنے بھی نہ جھکنے دیا جاۓ، حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ کی اذان تاقیامت عشقِ مصطفی ﷺ کی نشانی ہے۔
============================================================================
حضرت امام زین العابدین رضی اللہ عنہ کی سیرت کو پڑھنے کے لیے

.jpg)