خوشحال سماج کے لیے مطلوب دینی نظام، ضرورت اور افادیت


🌹 خوشحال سماج کے لیے مطلوب دینی نظام، ضرورت اور افادیت 🌹 


 از قلم✍🏻 : محمد کونین صدیقی کٹیہاری 

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ


"خوشحال سماج کے لیے دینی نظام" کا مطلب یہ ہے کہ ایک ایسا نظامِ زندگی جس میں مذہبی اصولوں کے مطابق معاشرے کو منظم کیا جائے تاکہ لوگوں کے لیے خوشی اور امن کا ماحول پیدا ہو۔ ایسے آسودہ حال سماج کے قیام کے لیے دینی نظام کی اہمیت اس قدر عمیق اور ہمہ گیر ہے کہ اس کا تذکرہ تاریخِ انسانی کے ہر عہد میں، فکری، روحانی اور تہذیبی ابعاد کے تناظر میں لازم و ملزوم تصور کیا جاتا رہا ہے۔

دینی نظام دراصل ایک ایسا الہامی ضابطہ حیات ہے جو انسان کو فطری اصولوں کے عین مطابق زندگی گزارنے کا درس دیتا ہے، جس میں اخلاقی بلندی، عدل و انصاف کی حکمرانی، اخوت و محبت کی جلوہ گری، اور حقوق و فرائض کی تکمیل شامل ہے۔ ایسے نظام کی ترویج ایک بامقصد معاشرت کے قیام کے لیے لازم و ملزوم ہے، کیوں کہ جب ہم دینی اصولوں کو اپناتے ہیں تو معاشرے میں انصاف، بھائی چارہ، اور اخلاقی اقدار فروغ پاتے ہیں۔

یہ نہ صرف انسانی معاشرے کے مادی تقاضوں کی تکمیل کرتا ہے بلکہ اس کے روحانی، اخلاقی، اور فکری پہلوؤں کو بھی ہم آہنگ کرتا ہے۔

جو ناخواندہ ہوں اور احکامِ شرع کے مکلف ہوں، ان جملہ حضرات کو خصوصی طور پر مد نظر رکھتے ہوئے، علماے کرام کے سر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی تحریری، تقریری اور تبلیغی سرگرمیوں سے مقتضاے حال کے موافق بالفور شناسائی کرائیں، تاکہ جانبین باہم حقوق کا اچھے طور پر خیال رکھ سکیں۔

دینی نظام میں عدل و انصاف پر مبنی قوانین اور اصول موجود ہیں جو کہ سماج میں ہر شخص کو اس کا حق دینے پر زور دیتے ہیں، اور ناانصافی اور ظلم کا سدباب کرتے ہیں۔

کے موافق عدل و انصاف کی تعلیمات کو عام کرنا چاہیے، تاکہ دینی نظام میں انسان کی اخلاقی تربیت اور معاشرتی آداب کی پاسداری ہو، جو انسانوں کو جھوٹ، دھوکہ دہی اور حرص جیسی برائیوں سے بچنے میں مدد دیتا ہے۔

کے زیر اثر باہم حقوق کا پر زور تشہیر کرانا چاہیے۔ اس سے دینی نظام بھائی چارے، محبت اور باہمی تعاون کی تعلیم دیتا ہے۔ اس سے معاشرے میں ایک دوسرے کے حقوق اور فرائض کا شعور پیدا ہوتا ہے۔

اسلام میں زکوٰۃ، صدقات اور خیرات جیسے معاشی اصول ہیں، جو کہ امیروں کی دولت کو غریبوں تک پہنچاتے ہیں۔ اس سے معاشی عدم توازن ختم ہوتا ہے اور خوشحالی کی راہیں ہموار ہوتی ہیں، اور دین اسلام کا بنیادی مقصد پورا ہوتا ہے۔

دینی نظام انسان کے دل میں سکون اور اطمینان پیدا کرتا ہے، کیوں کہ اس میں آخرت کی کامیابی اور اللہ کی رضا کا تصور ہوتا ہے۔ یہ ذہنی دباؤ اور پریشانیوں کا ازالہ کرتا ہے اور انسان کو مثبت اور بامقصد زندگی گزارنے کی طرف راغب کرتا ہے۔

خلاصہ یہ ہے کہ دینی نظام ایک ایسا الہامی چشمہ ہے جس سے امن و سکون، محبت و اخوت، اور عدل و انصاف کے چشمے پھوٹتے ہیں۔ یہ نظام زندگی کے ہر گوشے کو نورانی روشنی سے منور کرتا ہے، انسان کو اس کی فطرت سے جوڑتا ہے، اور اسے ایسی زندگی گزارنے کی ترغیب دیتا ہے جو خدا کے قرب اور انسانیت کی بھلائی کا راستہ ہو۔

یوں، دینی نظام صرف ایک ضابطہ حیات نہیں بلکہ ایک شجر سایہ دار ہے، جو ہر اس شخص کو اپنی ٹھنڈی چھاؤں میں پناہ دیتا ہے جو سچائی، خیر اور نیکی کا متلاشی ہو۔ یہ وہ راستہ ہے جو ہمیں ایک خوشحال اور بامقصد زندگی کی طرف لے جاتا ہے اور معاشرے میں ایسی تبدیلیاں لاتا ہے جو نہ صرف آج بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ایک روشن مثال بن سکتی ہیں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

مزید پڑھیں 👇🏻

سیمانچلی اجلاس و اعراس کا جائزہ اور چند معروضات

 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.