بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خوش آمدید

Sada e Qalb
The voice of our heart
آپ کی آمد ہمارے لیے باعث مسرت ہے
Sada e Qalb
The Voice of our heart

Sada E Qalb

صداۓ قلب
✦ مؤسس: محمد کونین الصدیقی المصباحی ✦
کسی اچھی اور معیاری تحریر کا مطالعہ انسان سے انسانیت تک کا ایک مکمل سفر ہے، ذوقِ مطالعہ اور شوقِ تحریر انسانی فکرونظرکو معراج کی آخری سرحد تک پہنچانے کا مؤثر ترین ذریعہ ہے،آئیں مطالعے کے اس سفر میں قدم قدم ساتھ چلتے ہیں۔

عہد عباسی میں علمی خدمات اور تہذیبی ارتقا |


عہد عباسی میں علمی خدمات اور تہذیبی ارتقا


از قلم: غلام جیلانی مصباحی 


         مذہب اسلام اپنے آغوش میں ایسے متعدد خلافتوں کے احوال کو سمایا ہوا ہے، جن کی پیشانی پر علم و آگاہی کے چراغ منور ہیں، فضاؤں میں تحقیق و جستجو کی صدائیں گونجتی ہیں اور بے بہا علمی کاوشوں نے آئندہ نسل نو کی ذہن سازی کرکے کرۂ ارض میں نئی فکری عنفوان کا شمع عطا کیا ہے، ان خلافتوں میں بحیثیت اسلامی تاریخ کے "عہدِ عباسی" اسی درخشاں دور کا نام ہے، جسے دنیا " اسلام کے سنہرے دور" (The golden age of Islam) سے تعبیر کرتے ہیں، یہ وہ زریں زمانہ تھا جب بغداد محض ایک عالمی سطح پر دارالحکومت ہی نہیں، بلکہ علوم و فنون، دانش و حکمت، عقل و شعور، ادب و ثقافت اور روحانی اقدار کا ایسا منفرد المثال گہوارہ تھا جو علمی تقدس اور تہذیبی ارتقا کا مرکز بن چکا تھا، خلافت عباسیہ ایک ایسی قندیل ہے جس کی شعاعیں جائے شرقِ شمس سے مغربِ آفتاب تک دراز تھی۔

      بنو عباس ۱۳۲ھ/۷۵۰ء میں منصبِ اقتدار پر متمکن ہوئے، ایسے گہما گہمی سے پُر ماحولیات میں مسلمانوں کی علمی ادبی اور فکری سرگرمیاں پہلے ہی اپنی بنیادیں استوار مکمل کرکے عروج پر جاگزیں تھے، بہ ایں ہمہ خلفاے عباسیہ کی پشت پناہی نے ان بلیغ کوششوں کو ایک نئی وسعت اور طیار رفتاری عطا کی، بادشاہوں نے علم و عرفان کو عزت دی، اہلِ علم کی قدر و منزلت کا خاطر خواہ افزائی کی، کتابوں کی طباعت و اشاعت، تصنیف و تالیف اور تعلیم و تدریس کے لیے خزانے کے دروازے کھولے، فراخ دلی کا مظاہرہ کیا اور بغداد کو علمی سرمایہ دار بنانے میں کارہائے نمایاں کردار ادا کیا، یہی وجہ ہے کہ عہدِ عباسی کو اسلامی تہذیب و تمدن کے علمی عروج کا ایک اہم ترین دور تسلیم کیا جاتا ہے۔

                    عباسی خلفاء کی علمی سرپرستی

                    تحریکِ ترجمہ اور علوم کی ترویج

           عباسی دور کا ایک مایہ ناز ساخت "تحریکِ ترجمہ" ہے، اس کے زیر اہتمام یونانی، سریانی، فارسی اور ہندی وغیرہم دوسری زبان کی مکتوبات اور علمی ذخائر سے اکتسابِ علم کیا، جن زبانوں میں فن طب، فلسفہ، منطق، ریاضی اور فلکیات وغیرہم جیسے فنون مشتمل تھے، ان جم غفیر کتابوں کے مواد کو عربی زبان میں منتقل کیا۔

      اس علمی تحریک میں حنین بن اسحاق، ثابت بن قرہ اور دیگر مترجمین نے کلیدی کردار ادا کیا، وہ مترجمین قدیم مسودہ کتابوں کے تراجم میں علمی دیانت، زبان پر قدرت اور فنی مہارت کا ثبوت پیش کیا، جس تحریک کی سب سے بڑی امتیازی شان یہ تھی کہ مسلموں نے اغیار کے علوم و فنون کو قبول کرکے انہیں جوں کا توں نہیں چھوڑا؛ بلکہ ان پر تحقیق طلب گفتگو کی، اور خامیوں کی نشاندہی کی اور نئے علمی نظریات پیش کیے۔

دینی علوم کی تدوین و ترقی: 

        عباسی عہد میں دینی علوم کی تدوین اور ترقی نے بھی عنقا نما ہیئت اختیار کی، علمِ حدیث میں امام بخاری، امام مسلم، امام ابو داؤد، امام ترمذی اور دیگر محدثین نے زبردست محو کار علم حق کا پرچم لہرایا، ان احادیث کی جمع و تدوین، اسناد کی تحقیق اور حالات مرویین کو قوائدِ اصحابِ جرح و تعدیل کی کسوٹی میں پرکھ کر علمِ حدیث کو ایسی مضبوط علمی قلعہ کی بنیادیں قائم کیں، جس کا اثاثہ سنگ کے مانند ہے۔

        علم بدنیات کے رزم گاہ میں حنین بن اسحاق نے یونانی طبی کتابوں کے تراجم اور طبی تحقیقات کے ذریعے سنگ میل عبور کیا، جغرافیائی فیلڈ میں ابن خرداذبہ اور بعد کے مسلم جغرافیہ نگاروں نے قابلِ قدر کام کیا، جب کہ فلکیات کے میدان میں مشاہدات، رصدگاہوں اور حسابی تحقیقات کو فروغ ملا، بنو موسیٰ نے ریاضی اور میکانیات کے حلقہ عمل میں تاریخ رقم کی اور یعقوب بن اسحاق الکندی نے فلسفہ، ریاضی اور دیگر علوم میں اپنی علمی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے فقید المثال کامیابی پائی۔

           مذکورہ جملہ قابلِ شمار شاہکار اس حقیقت کے شاہد ہیں کہ مسلمانوں نے علم کو صرف کتابوں میں محفوظ کرکے محدود نہ کیا، بلکہ اسے تجربے، مشاہدے اور تحقیق و تفحش کے ذریعے بر سر عام کیا۔

عہدِ عباسی کی علمی تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس دور کی عظمت محض عظیم الشان عمارتوں، وسیع سلطنتوں اور شاہی درباروں میں نہیں تھی، بلکہ اس کا حقیقی امتیاز وہ علمی بیداری تھی جس نے انسان کے فکر و نظر کو وسعت عطا کی۔ عباسی خلفاء نے علم کی سرپرستی کی، اہلِ دانش کی حوصلہ افزائی کی، کتابوں کے تراجم کا انتظام کیا اور علمی اداروں کو فروغ دیا۔ ان کوششوں کے نتیجے میں بغداد علم و حکمت کا ایسا مرکز بنا جہاں مختلف تہذیبوں کے علمی چشمے آکر ملے اور ایک نئی فکری و سائنسی روایت نے جنم لیا۔

       عہد عباسی کا گراں قدر درس یہ ہے کہ قوم و ملت کی سر بلندی علم سے وابستہ اور معلق ہے، اقتدار کی قوت وقت کے ساتھ کمزور پڑ سکتی ہے، سلطنتیں زوال پذیر ہو سکتی ہیں اور عظیم الشان عمارتیں مٹ سکتی ہیں، مگر علم کے ذریعے حاصل کیا گیا مقام صدیوں تک تابندہ رہتا ہے، عباسی دور کے علمی کارنامے آج بھی اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ جب حکمران علم کی قدر و منزلت کو سمجھے معا اہلِ علم کو عزت دیں اور معاشرے میں تحقیق و مطالعے کا ذوق و شوق بیدار ہو تو تاریخ کے دھارے کو بدلا جا سکتا ہے، پھر کہیں جاکے اسی قدر اپنی جاہ و جلال کو واپس لیا جا سکتا ہے۔۔۔

0 Response to "عہد عباسی میں علمی خدمات اور تہذیبی ارتقا |"

Post a Comment

Article Top Ads

Central Ads Article 1

Middle Ads Article 2

Article Bottom Ads

-->