علمِ جرح و تعدیل اور علمِ علل حدیث میں بنیادی چند فرق
Wednesday, 14 October 2026
Add Comment
علمِ جرح و تعدیل اور علمِ علل حدیث میں بنیادی چند فرق

از قلم: محمد ارسل
فضیلة الشیخ الدکتور إبراھیم أمین الجاف البغدادی مد ظله العالی، علمِ جرح و تعدیل اور علمِ علل میں فرق کو بیان کرتے ہوئے لکھتے :ہیں
هناك بعض الأمور يتبين من خلالها الفرق بين علم العلل وبين الجرح والتعديل وأهمها:
أ: أن علم الجرح والتعديل علم متخصص بالسند فقط، أي لا يتعدى إلى غيره كالمتن، بينما علم العلل علم يتعلق بالسند والمتن أو بهما جميعاً

ب: أكثر موضوع علم العلل وأغلبه في أحاديث الثقات وذلك بخلاف علم الجرح والتعديل
ج: علم الجرح والتعديل، نقد أولي سهل ميسور، يهتم بالقوادح الظاهرة؛ كالضعف والجهالة، والغفلة، وكثرة الخطأ، والفسق. وأما علم العلل : فهو نقد ثانوي أعلى من سابقه وأدق
کچھ ایسے امور ہیں جن کے ذریعے علمِ علل اور علمِ جرح و تعدیل کے درمیان فرق واضح ہوتا ہے، ان میں سے اہم ترین امور درج ذیل ہیں:
1: علمِ جرح و تعدیل ایسا علم ہے جو صرف سند کے ساتھ خاص ہے، یعنی اس کا تعلق سند کے علاوہ کسی اور چیز، مثلاً متن سے نہیں ہوتا، جبکہ علمِ علل کا تعلق سند اور متن دونوں سے ہوتا ہے ۔۔۔
2: علمِ علل کا زیادہ تر اور غالب موضوع ثقہ راویوں کی روایات ہوتی ہیں، بخلاف علمِ جرح و تعدیل کے ( کہ اُس میں زیادہ تر ضعیف راویوں کی روایت پر کلام ہوتا ہے) ۔۔۔
3: علمِ جرح و تعدیل ابتدائی نوعیت کی نسبتاً آسان اور سہل تنقید ہے، جس میں اُن ظاہری عیوب کا اہتمام کیا جاتا ہے جو حدیث کے ضعف کا سبب بنتے ہیں، مثلاً ضعف، جہالت، غفلت، کثرتِ خطا اور فسق، جبکہ علمِ علل اس سے بلند درجے کی اور زیادہ دقیق ثانوی نوعیت کی تنقید ہے ۔۔۔[ مناھج المحدثین فی نقد الروایات التاریخیة - (442) - ط: دار القلم دبی ]
اوپر جو علمِ علل حدیث کے بارے میں جو یہ کہا گیا ہے کہ اِس علم کا زیادہ تر تعلق ثقہ راویوں کی روایات سے ہوتا ہے، اِسی بات کو بیان کرتے ہوئے امام أبو عبد الله حاکم النیسابوری علیہ الرحمہ (م 405ھ) لکھتے ہیں:
وإنما يعلل الحديث من أوجه ليس للجرح فيها مدخل، فإن حديث المجروح ساقط واه، وعلة الحديث، يكثر في أحاديث الثقات أن يحدثوا بحديث له علة، فيخفى عليهم علمه، فيصير الحديث معلولا، والحجة فيه عندنا الحفظ، والفهم
حدیث کی تعلیل ایسی وجوہ سے ہوتی ہے جن میں جرح کا کوئی دخل نہیں ہوتا، کیونکہ مجروح راوی کی حدیث ساقط اور کمزور ہوتی ہے جبکہ حدیث کی علت عموماً ثقہ راویوں کی احادیث میں ہوتی ہے کہ وہ ایسی حدیث بیان کرتے ہیں جس میں کوئی علت ہوتی ہے، لیکن اس علت کا علم ان سے مخفی رہتا ہے چنانچہ وہ حدیث معلول بن جاتی ہے، اور ہمارے نزدیک اس معاملے میں حجت حفظ اور فہم ہے ۔۔۔
[ معرفة علوم الحدیث - (ص: 112) - ط: حیدرآباد الدکن الھند ]اور امام إبن الصلاح عثمان بن عبد الرحمٰن الشھرزوری علیہ الرحمہ (م 743ھ) لکھتے ہیں:
ويتطرق ذلك إلى الإسناد الذي رجاله ثقات، الجامع شروط الصحة من حيث الظاهر
علتِ حدیث ایسی اسناد میں بھی پائی جاتی ہے جس کے تمام راوی ثقہ ہوں اور جو بظاہر صحتِ حدیث کی تمام شرائط کو پورا کرتی ہو ۔۔۔
[ مقدمة إبن الصلاح - (ص: 187) - ط: العلمیة بیروت ]
علامہ إبن تیمیہ (م 728ھ) نے بھی یہی بیان کیا ہے کہ محدثین قرائن کی وجہ سے ثقہ راویوں کی روایت کو ضعیف قرار دیتے ہیں، کیونکہ ثقہ راویوں سے بھی غلطی ہوتی ہے، اور اس طریقہ کار کو علمِ علل کا نام دیتے ہیں جیسا کہ لکھا ہے:
يضعفون من حديث الثقة الصدوق الضابط أشياء تبين لهم أنه غلط فيها بأمور يستدلون بها ويسمون هذا علم علل الحديث
[ مجموع الفتاویٰ - (13/352) - ط: مجمع الملك فهد السعودیه ]
یہ معلوم ہو گیا کہ علمِ علل میں زیادہ تر ثقہ راویوں کی روایات پر ہی کلام ہوتا ہے، کیونکہ بسا اوقات ان روایات میں ایسی غلطی موجود ہوتی ہے جو ظاہری طور پر نظر نہیں آتی لیکن علمِ علل کے ماہرین اسے معلوم کر لیتے ہیں، اور علم جرح و تعدیل اور علم علل کے درمیان جو فرق بیان کیا جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ کوئی یہ نہ سمجھ لے یہ دونوں علوم ایک ہی ہیں بلکہ یہ دونوں مختلف مستقل علوم ہیں، جیسا کہ حافظ حاکم نیشاپوری علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:
ذكر النوع السابع والعشرين من علوم الحديث هذا النوع منه معرفة علل الحديث، وهو علم برأسه غير الصحيح، والسقيم، والجرح والتعديل
علومِ حدیث کی ستائیسویں نور کا ذکر، یہ نوع علمِ عللِ حدیث کی معرفت سے متعلق ہے اور یہ اپنی جگہ ایک مستقل علم ہے، جو صحیح و سقیم اور جرح و تعدیل سے الگ ہے .[ معرفة علوم الحدیث (ص: 112) ]
لہذا یہ عللِ حدیث، جرح و تعدیل سے الگ ایک علم ہے، اور ان کے درمیان فرق کو بھی اوپر بیان کر دیا ہے ۔۔۔

Link will be apear in 60 seconds.
Well done! you have successfully gained access to Decrypted Link.
0 Response to " علمِ جرح و تعدیل اور علمِ علل حدیث میں بنیادی چند فرق "
Post a Comment