کربلا کے تعلق سے سب سے معتبر کتاب کون سی ہے؟ تقریر کرنے کے لئے
از قلم: محمد اویس العطاری المصباحی
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
`اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ`
اولاً یہ بات ذہن نشین رہے کہ عشرہ محرم میں روایات صحیحہ ہی بیان کی جائیں، موضوع و من گھڑت واقعات بیان نہ کئے جائیں۔ نیز اس مجالس میں صحابہ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم کا بھی ذکرِ خیر ہونا چاہیے تاکہ اہلِ سنت اورشیعوں کی مجالس میں فرق و امتیاز رہے اور غم پروری سے پاک ہو۔ آج کل ذکر امام حسین میں من گھڑت واقعات، اہلِ بیت اور صحابہ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم کی شان میں گستاخی کی جاتی ہے، مرثیے پڑھے جاتے ہیں، ان سے بچنا ضروری ہے۔
تعزیر داری کے متعلق احکام و مسائل جاننے کے لیے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کا رسالہ مبارکہ ”اعالی الافادہ فی تعزیۃ الھند و بیان شھادۃ“ کا مطالعہ کریں۔
★ کربلا کے متعلق مندرجہ ذیل کُتُب کا مطالعہ کریں:
(1) ”سِرُّ الشھادتین“ (مصنف: مولانا شاہ عبد العزیز صاحب)
(2) ”سوانح کربلا“ (مصنف: صدر الافاضل سید نعیم الدین مرادآبادی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ )
(3)”آئینہ قیامت“ (مصنف:برادرِ اعلیٰ حضرت علامہ حَسَن
رضا خان رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ) ۔
والله تعالیٰ اعلم بالصواب
محرم میں ناجائز خرافات اور رسومات کو مزید پڑھنے کے لیے
لنک پر کلک کریں
