حج کی تاریخی حیثیت – قرآن و حدیث کی روشنی میں

🌹حج کی تاریخی حیثیت قرآن و احادیث کی روشنی میں🌹

✍🏻 از قلم: محمد کونین صدیقی


اسلام ایک ایسا دین ہے جو نہ صرف عقیدے کی طہارت اور فکر کی رفعت کا ضامن ہے، بلکہ اس کے مناسک میں تاریخِ انسانیت کی معنوی جھلک بھی جلوہ گر ہے، ان میں سرِفہرست مناسکِ حج بھی ہے، جو روحانی معراج اور تاریخی تسلسل کا مظہر ہے، حج یہ ایک ازلی و ابدی فریضہ ہے، جس کی جڑیں ابراہیمی عہد کی گہرائیوں میں پیوست ہے۔

إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَّةَ مُبَارَكًا وَهُدًى لِّلْعَالَمِينَ ﴿آل عمران: ۹٦﴾

مندرجہ بالا آیت حج کے مقام کی تاریخی و تقدیسی پہلو کو اجاگر کرتی ہے، بیت اللہ کی نسبت خالقِ کائنات ﷻ نے خود اپنے کلام میں أوّل بیت کہہ کر اس کے متقدمین خلق کو تاریخِ انسانیت کا نقطۂ آغاز قرار دیا۔

Hajj ki tarikhi haisiyat
وَإِذْ بَوَّأْنَا لِإِبْرَاهِيمَ مَكَانَ الْبَيْتِ... فَأَذِّنْ فِي النَّاسِ بِالْحَجِّ ﴿الحج: ۲٦- ٢٧﴾

یہ اعلانِ حج اس وقت ہوا جب انسانی تہذیب و تمدن اپنے ابتدائی مرحلہ میں تھا، اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی صداے توحید نے قلوب و اذہان میں انقلاب پیدا کیا۔ یہی وجہ ہے کہ حج محض عبادت نہیں، ایک تاریخی تحریک کا عنوان بن گیا۔

🔹 نبی کریم ﷺ اور مناسکِ حج

نبی کریم ﷺ نے شعائرِ حج کو اس حالت میں حال فرمایا جب جزیرۂ عرب کفر و شرک میں ڈوبا ہوا تھا۔

خُذُوا عَنِّي مَنَاسِكَكُمْ – "اپنے مناسک مجھ سے سیکھ لو" (ابو داؤد ١٩٧٠)

اس ارشادِ نبوی میں تاریخ کا تسلسل بھی ہے اور سنت کا دوام بھی۔

الحج عرفة – "حج عرفہ ہی کا نام ہے" (ترمذی ٨٨٩)

یہ جملہ حج کے اہم رکن کی تاریخی و روحانی حیثیت کی دلیل ہے۔

🔹 مناسکِ حج: روحانیت اور تاریخ کی آمیزش

  • صفا و مروہ: حضرت ہاجرہ علیہا السلام کے صبر و یقین کی یادگار۔
  • قربانی: حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی رضا کی علامت۔
  • طواف: بیت اللہ کا عشق میں ڈوبا ہوا دائرہ، الٰہی قرب کی علامت۔

🔹 حج: ایک زندہ تاریخ

حج نہ صرف عبادت ہے بلکہ یہ انسان کو اس کی اصل، اس کے رب اور اسلاف سے جوڑنے والا عمل ہے۔

قرآن و حدیث ہمیں یاد دلاتے ہیں: ہماری عبادات رسماً نہیں، بلکہ ربانی رابطے کی تاریخی کڑیاں ہیں۔

جب تک مکہ باقی ہے، طواف لبیک اللھم لبیک

کی صدا بلند کرتے رہیں گے، حج تاریخ کا زندہ و جاوید مظہر بنا رہے گا، ان شاءاللہ عزوجل☝🏻

مزید پڑھیں 👇 


شاہی جامع مسجد سنبھل کی تاریخی حیثیت


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.